فیروز خان اور اہلیہ علیزے فاطمہ کی سوشل میڈیا پوسٹ حیران کن کیوں؟

گزشتہ چند روز سے اداکاری کے شعبے سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرنے والے پاکستانی مشہور فلمی اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علحیدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس دوران دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مبہم ہوسٹیں شئیر کی گئی ہیں، البتہ اس سے اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے، کہ دونوں کے درمیان علحیدگی واقع ہوچکی ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند روز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک افسوناک خبر زیر گردش تھی کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کے مابین پیدا ہونے والی ذاتی رنجشوں کے باعث دونوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل علحیدگی ہوچکی ہے۔ لیکن اس سلسلے میں اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی براہ راست ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، دونوں نے ہی ابھی تک نہ کوئی تصدیق کی ہے یا نہ ہی تردید کی ہے۔

Image Source: dailytimes.com.pk

تاہم پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سمجھے جانے والے ہیرو فیروز خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے محمد سلطان خان کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ اپنے بیٹے کے گلے لگے ہوئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے “فور ایور ون” کا کیپشن بھی لکھا تھا ہے، یعنی ہمیشہ ایک ساتھ رہنے والا۔ اس دوران مداحوں کی جانب سے تشویش اور بھی بڑھ گئی کیونکہ اس تصویر علیزے فاطمہ کا کوئی بھی ذکر نہیں تھا۔

دوسری جانب علیزے فاطمہ کی جانب سے بھی ایک بار پھر سے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو بحال کرلیا گیا ہے، جو انہوں نے کچھ روز قبل “دی ایکٹیویٹ” کردیا تھا۔ علیزے فاطمہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرنے کے بعد ہی ایک پوسٹ ڈالی، جس میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا محمد سلطان خان گود میں موجود ہے۔ اس دوران علیزے فاطمہ کی جانب سے تصویر کی تفصیلات میں لکھا گیا ہے کہ “میں نے خدا سے دعا کی تھی کہ وہ مجھے ایک ایسا شخص عطا کرے جو مجھے سے بہت محبت کرے، میری حفاظت بھی کرے، اس پر خدا نے انہیں بیٹے سے نوازا۔

یہاں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ علیزے فاطمہ کی جانب سے بھی پوسٹ میں اپنے شوہر اداکار فیروز خان کے حوالے سے کچھ ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ جس نے گردش کرتی ہوئی خبروں اور قیاس کو اور بھی ہوا دے دی ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں معروف اداکارہ ہمائمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی ،فیروز خان، علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 2019 میں ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

3 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

3 months ago