سوشل میڈیا پر فیروز اور علیزے کی طلاق کی خبریں زیر گردش

اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کرنے والے فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس جوڑے کی علیحدگی کی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ دونوں میں ذاتی رنجشوں کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔ بعض سوشل میڈیا پیجز نے فیروز خان کو بھی اپنی ٹوئٹس اور پوسٹس میں مینشن کر رکھا ہے، لیکن اس کے باوجود فیروز خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر مصدقہ پوسٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس جوڑے نے شادی کے دو سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ 2018 میں معروف اداکارہ ہمائمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی ،فیروز خان علیزے فاطمہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے اور 2019 میں ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا۔

تاہم اس حوالے سے کچھ میڈیا ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے فیروز خان نے انسٹاگرام پر علیزےاور اس کے اہل خانہ کو ان فلو کردیا ہے جب کہ دوسری طرف علیزے نے بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیکٹویٹ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس جوڑے کے بارے میں یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ رضامندی سے کیا ہے۔

رومیو ویڈس ہیر ، خانی ، عشقیہ اور متعدد ڈراموں سے شہرت پانے والے اداکار فیروز خان اور علیزے کے درمیان طلاق کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کو بھی حیران کردیا اور اس خبر سے ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

افسوسناک بات یہ ہے رواں سال مارچ میں اس خوبصورت جوڑے نے اپنی شادی کی سالگرہ بھی منائی ہے۔ مزید یہ کہ فیروز خان کو مختلف پروگرامز میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جب کہ معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھی۔ لیکن فرحان سعید اور عروہ حسین کی طلاق کی خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے والد نے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔ تاہم فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی و طلاق کی افواہوں پر تاحال فیملی کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ وائرل ہونے والی ان خبروں اور افواہوں میں کتنی صداقت ہے اس کی حقیقت فیملیز کی طرف سے وضاحتی بیان جاری ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago