پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین نے پہلی بار اپنی علیحدگی کے وقت سے متعلق گفتگو کی ہے۔
فرحان سعید اور عروہ حسین کا شمار پاکستان کی سب سے پسندیدہ سلیبرٹیز جوڑی میں ہوتا ہے، ہر جوڑے کی طرح ان کی زندگی میں بھی مشکل وقت آیا جب دونوں کو وقتی طور پر ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا پڑا۔
حال ہی میں اداکار فرحان سعید اپنی اہلیہ عروہ حسین کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ اوراپنی ازدواجی زندگی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران میزبان نے دونوں سے ان کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے گردش کرنیوالی خبروں بارے سوال پوچھا جس پر فرحان سعید نے ان خبروں کی تصدیق کی۔
فرحان سعید کا کہنا تھا کہ ہماری شادی میں ایک مشکل وقت آیا تھا جب ہمارا رشتہ ایک تکلیف دہ دور سے گزار رہا تھا تاہم دنوں خاندانوں نے ہمارا ساتھ دیا ، ہماری رہنمائی اور مدد کی، ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں مگر ہم نے ایک دوسرے کو وقت دیا اور ایک مرتبہ پھر سب کچھ بھلا کر ایک ساتھ جڑ گئے۔
عروہ حیسن کا اپنے شوہر فرحان سعید کے نام محبت بھرا پیغام
گلوکار فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی شریکِ حیات کے پیٹھ پیچھے اس کی بات کرنا مناسب نہیں ہوتا اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
فرحان نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی بھی ایک دوسرے پر پبلک میں آکر الزام نہیں لگایا اور ہمیشہ اپنے رشتہ اور خاندان کی عزت کی حفاظت کی۔
عروہ حسین کا مزید کہنا تھا کہ جوڑے ایسی صورتحال کے بعد جب دوبارہ ایک ہوجاتے ہیں تو انہیں اپنی غلطیوں کا احساس بھی ہوجاتا ہے اور وہ پہلے سے زیادہ سمجھدار اور مضبوط بن جاتے ہیں۔
ان کے مطابق، اپنے ساتھی کے بارے میں برے الفاظ کہنا انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے اور اس سے ہر جوڑے کو بچنا چاہیے۔
دونوں نے مداحوں اور اہل خانہ کی دعاؤں اور کوششوں کو بھی صلح کے لیے اہم قرار دیا۔
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان دسمبر 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔لیکن پھر اپنے والدین کی مداخلت اور مدد سے دوبارہ صلح کر لی اور آج ایک خوش و خرم اور مطمئن زندگی گذار رہے ہیں۔ یہ دونوں دوبارہ ایک ساتھ نظر آئے اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں
اگرچہ دونوں نے ایک دوسرے سے اختلافات کی تصدیق کی، تاہم اس باوجود انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے درمیان کس معاملے پر اختلافات ہوئے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…