پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف جوڑے گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے درمیان علحیدگی ہوگئی ہے، دونوں کے مابین محبت کی شادی ہوئی تھی، جو افسوس کے ساتھ محض چار سال تک ہی برقرار رہے سکی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک مشہور جوڑے فرحان سعید اور عروہ حسین کے مابین تین سال قبل ہونے والی شادی مبینہ طور پر باہمی رضامندی کے ساتھ ختم کرلی گئی ہے۔
اس دوران اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے علحیدگی کے حوالے سے مختلف خبریں زیر گردش ہیں، اطلاعات ہیں کہ دونوں کے مابین اختلافات اور تناؤ کافی حد تک بڑھ چکا تھا، جس پر دونوں کی جانب سے باہمی رضامندی کے ساتھ علحیدگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب دونوں فنکاروں یعنی اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے درمیان باضابطہ طور پر اس فیصلے اور اس خبر کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے نامور اداکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی جوڑی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ اس مشہور و معروف جوڑے کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کے نکاح کی تقریب لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔ اس دوران دونوں کے اہلخانہ سمیت قریبی رشتہ دار اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے۔
کراچی، 12 اپریل: جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…