عام طور پر ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی ایک ایسا فرد ضرور پایا جاتا ہے جو ڈاکٹر نہیں ہوتا لیکن اس کے پاس علاج معالجے کی ایسی ‘تجاویز’ ہوتی ہیں جو کسی ڈگری یافتہ ڈاکٹر کے پاس بھی نہیں ہوتیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تجاویز کا میڈیکل سائنس سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں لیکن اس کے باوجود کئی لوگ بلا سوچے سمجھے ان پر مکمل یقین رکھتے ہیں بلکہ اپنی کم علمی کے باعث ان کو درست بھی سمجھتے ہیں۔ وہ تجاویز کیا ہیں آئیے ذیل میں جانتے ہیں:
رس والے پھل کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہیضہ ہوتا ہے
مالٹے یا رس والے مشروبات جو کہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں- مگر اس بارے میں کئی لوگوں کا یہ خیال ہے کہ مالٹے کھانے کے بعد دودھ نہیں پینا چاہیے کیوں کہ اس سے دودھ پھٹ جاتا ہے اور ہیضہ ہونے کا امکان ہوتا ہے جب کہ سائنسی طور پر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
کولڈ ڈرنک سے ہائی بلڈ پریشر کا علاج
اگر آپ کا بلڈ پریشر ہائی ہے تو دیسی ڈاکٹروں کے مطابق اس کو کم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سوڈے والے مشروب سیون اپ یا سپرائٹ میں آدھا پانی ملا کر پی لیا جائے تو اس سے بلڈ پریشر فوراً کم ہو جائے گا-
دودھ پینے سے زخم خراب ہوتے ہیں
دنیا بھر کے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ دودھ میں ایسی پروٹین موجود ہوتی ہے جو زخموں کوجلد بھرنے میں مدد دیتے ہیں مگر ہمارے ہاں زخم کی صورت میں یا کسی آپریشن کے بعد اگر ٹانکے لگے ہوں تو دودھ نہیں پینا چاہیے ورنہ زخم خراب ہوجاتے ہیں کیونکہ دودھ پس پیدا کرتا ہے اب ان اللہ کے بندوں کو کون سمجھائے کہ دودھ جسم کے لیے کتنا ضروری ہے اور خاص طور پر فوری طاقت فراہم کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے-
عقل داڑھ نکلوا دینے سے عقل چلی جاتی ہے
عقل داڑھ کو عقل داڑھ اس وجہ سے کہا جاتا ہے کہ یہ وہ دانت ہوتے ہیں جو بلوغت کے بعد نکلتے ہیں اور ان کا عقل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔چونکہ یہ بلوغت کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہےاس وجہ سے اس کے نکلنے میں بہت درد ہوتا ہے اور اکثر منہ کی بناوٹ کے سبب یہ ٹیڑھی نکلنا بھی شروع ہوجاتی ہے جس کو ڈینٹیسٹ نکال دینے کا مشورہ دیتے ہیں۔مگر ہمارے ہاں متعدد لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر عقل داڑھ نکلوا دی جائے تو اس کا براہ راست اثر انسان کی عقل پر پڑتا ہے اور وہ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
پپیتے کے پتوں سے پلیٹ لیٹس بڑھائیں
آجکل ملک میں ڈینگی بخار کا بہت زور ہے اور لوگ پپیتے کے پتے پلیٹیلٹس بڑھانے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔کچھ لوگوں نے تو پپیتے کے یہ پتے پاوڈر کی شکل میں پیک کر کے بیچنے بھی شروع کردئیے ہیں۔ جبکہ میڈیکل ماہرین کے مطابق پپیتے کے پتے میڈیکل ماہرین کے مطابق خون کو پتلا کرتے ہیں جس سے ڈينگی کے مریضوں کو شدید جانی خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔
انسان پوری عمر صرف 10 فیصد دماغ استعمال کرتا ہے
بہت سے لوگوں سے آپ نے یہ بات سنی ہوگی کہ انسان ساری عمر اپنے دماغ کا صرف 10 فی صد حصہ استعمال کرتا ہے اور باقی نوے فی صد دماغ کے استعمال سے قبل ہی مر جاتا ہے-سوال یہ ہے کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ انسان کو صرف دس فی صد دماغ کے ساتھ ہی کیوں اس دنیا میں نہیں بھیجتا۔
علاوہ ازیں ، ان جیسی اور بھی کئی تجاویز آپ نے بھی سُن رکھی ہونگی جن کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں پھر بھی ہم ان پر یقین کئے بیٹھے ہیں۔تاہم ان تجاویز کے بجائے اب جدید سائنس نے بیشتر گھریلو ٹوٹکوں کے فوائد کو دیکھتے ہوئے ان کو تسلیم کرلیا ہے۔ جیسکہ نزلہ زکام میں یخنی پینا بہترین دوا ہے، ہلدی والا دودھ موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے اور برف سے آدھے سر کا درد دُور کیا جاسکتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…