لڑکیوں کی عید مہندی کے بغیر ادھوری ہے۔ چاہے مہندی کے ریٹ جتنے بھی ہوں خواتین نے ہرحال میں چاند رات میں مہندی لگوانی ہوتی ہے۔ تاہم جس طرح بدلتے وقت کے ساتھ فیشن ٹرینڈز میں تبدیلی آتی رہتی ہے، بالکل ایسے ہی مہندی کے ڈیزائن بھی جدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ اب آپ چاہیں تو مہندی کے بھرے بھرے ڈیزائن بنوائیں یا پھر ہلکی اور نفیس مہندی ، سب آپ کی پسند پر منحصر ہے۔ لیکن اگر آپ نے ابھی تک اپنی مصروفیات کے باعث مہندی کا کوئی ڈیزائن نہیں سوچا ہے تو اس عید پر آپ ہمارے بتائے ہوئے مہندی ڈیزائن میں سے کسی کا انتخاب کریں اور تعریفیں سمیٹیں۔
جال والی مہندی
پہلے مہندی کے ڈیزائن میں پانچوں انگلیوں پر ایک سا ڈیزائن بنایا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، اب تو مہندی لگانا بھی ایک آرٹ بن چکا ہے۔ اس لئے آج کل پانچوں انگلیوں پر مختلف ڈیزائن کی مہندی لگائی جاتی ہے جو بے پناہ خوبصورت لگتی ہے اور لوگوں کو اپنی جانب متوجہ بھی کرتی ہے ۔ خاص طور پر باریکی سے بنے جال والے ڈیزائنز آج کل بہت زیادہ اِن ہیں۔ اس میں باریک مہندی سے جال کی طرح بیل بوٹیوں ، مہراب ، مغلیہ آرٹ کے طرز کے ڈیزائن وغیرہ بنائے جاتے ہیں جو ہاتھوں پر نہایت دلکش لگتے ہیں۔
انڈین عربیک مہندی
بھرے ہوئے ڈیزائن کی مہندی کی بات کی جائے تو انڈین عریبک مہندی ہر سال کی طرح اس سال بھی کافی مقبول ہے۔ انڈین عریبک ڈیزائن عربی اور انڈین مہندی کا خوبصورت ملاپ پیش کرتا ہے، جو باریک اور دِکھنے میں زیادہ دلکش لگتے ہیں۔ اس مہندی کے چارجز دیگر ڈیزائن کے برعکس زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ اس ڈیزائن کو بنانے میں دیگر کی نسبت زیادہ محنت لگتی ہے۔
سنگل بیل مہندی
جن لوگوں کو ہلکی مہندی لگوانا پسند ہوتی ہے وہ سنگل بیل پیٹرن مہندی لگوانا پسند کرتے ہیں جو ہاتھوں کے اوپر یا نیچے کہیں بھی بنوایا جاسکتا ہے۔ اس پیٹرن کے لیے عام طور پر عربی یا سوڈانی مہندی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ سنگل بیل پیٹرن ہاتھوں کی کلائی سے شروع ہوکر پہلی انگلی تک پھول پتیوں کی صورت جاتا ہے جو کہ نفیس ہونے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں پر اچھا بھی لگتا ہے۔
لائٹ اینڈ ڈرک مہندی
لائٹ اینڈ ڈرک ڈیزائن مہندی کا منفرد پیٹرن ہے اس میں مہندی مارکر کی طرح لگتی ہے، جسے صرف ڈیزائن کی آؤٹ لائن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس ڈیزائن میں آؤٹ لائن بلیک کون سے جبکہ اندر کی فلنگ عام کون سے کی جاتی ہے جو ہاتھوں پر لگ کر بہت منفرد لگتی ہے۔
برسیلیٹ مہندی
جو خواتین اسٹائلش مہندی لگوانا پسند کرتی ہیں ان کے لیے بریسلیٹ مہندی ڈیزائن بہترین ہیں۔ ان میں ہاتھ کی کلائی پر مہندی سے خوبصورت ڈیزائن بنائے جاتے ہیں اور ہتھیلی کو خالی چھوڑتے ہوئے ہاتھوں کی انگلیوں کو بھی دیدہ زیب اور دلکش ڈیزائن سے سجایا جاتا ہے۔یہ ٹرینڈ بھی لڑکیوں میں کافی مقبول ہے۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ مہندی لگانا ایک قدیم روایت بھی ہے اور ثقافت بھی۔ زمانہ قدیم میں مرد بھی اس کا خاصا استعمال کرتے تھے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ خواتین تک محدود ہوگئی ۔ مہندی اون، ریشم اور گھوڑوں کے بال رنگنے اور قربانی کے جانوروں کو لگانے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…