عید کے دوسرے دن اداکاروں کی تیاری نے ہرطرف رنگ بکھیر دئیے

کورونا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں اس سال بھی عید الفطر کے رنگ مانند پڑگئے لیکن ہمارے اداکاروں نے اس عید بھی اپنے مداحوں کو اکیلا نہیں چھوڑا اور اپنی تیاری سے ہر سو رنگ بکھیر دئیے۔ انسٹاگرام پر میٹھی عید کے اس پرمسرت موقع پر ہماری شوبز انڈسٹری کے یہ چمکتے دمکتے ستارے عید کی مناسبت سے خوبصورت لباس زیب تن کرکے خوب جلوے بکھیر رہے ہیں عید کی خصوصی تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں ۔جنہیں صارفین اور مداحوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

عید الفطر کے دوسرے دن ان اداکاروں نے اپنے لئے کپڑوں میں کس رنگ کا انتخاب کیا چلیں جانتے ہیں۔

عائزہ خان

رمضان المبارک میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے خصوصی ڈرامے “چپکے چپکے” کی مینو نے عید الفطر کے دوسرے دن سفید رنگ کا خوبصورت جوڑا پہنا اور ایک بار پھر سب کے دل جیت لئے۔ اس سے قبل عائزہ خان کی جانب سے ایک دلچسپ، خوبصورت اور رومینٹک ویڈیو اپنے شوہر، اداکار و میزبان دانش تیمور کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

صبا قمر

سپر ماڈل و سپر اسٹار صبا قمر کی جانب سے عید الفطر کے پہلے دن کی طرح دوسرے دن کی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ ٹی پنک کلر کے جوڑے میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں ۔صبا قمر نے اپنے عید کے پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا بیان دہراتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ “اس عید پر نہ جھپیاں ہوں گی اور نہ پپیاں ہوں گی، صرف عید ہی عید ہوگی، آپ سب کو بہت بہت عید مبارک۔”

اقراء عزیز

ایسا لگتا ہے کہ اس عید پر اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز کو نیلا رنگ کافی پسند آگیا ہے کیونکہ پہلے دن کی طر ح انہوں نے عیدالفطر کے دوسرے دن کے لئے بھی اسی رنگ کو منتخب کیا اور ہلکے نیلے رنگ کی فراک پہنی جس کو مداحوں نے کافی پسند کیا اور ان کو خوب سراہا۔

ہرا مانی

خوبرو اداکارہ ہرامانی نے عید کے دوسرے دن معروف ڈیزائنر زینب چوٹانی کا لائٹ پرپل رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا جو ان پر خوب ہی جچا۔ اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ کیسا گزرا عید کا دن جو اچانک سے آگیا تھا۔

حریم فاروق

ماڈل واداکارہ حریم فاروق نے گرمیوں کی مناسبت سے عیدالفطر کےدوسرے دن کے لئے ہلکے رنگ کا انتخاب کیا جو مداحوں کی آنکھوں کو خوب بھایا اور حریم کی خوب تعریفیں ہوئیں۔

ماورہ ہوکین

مشہوراداکارہ ماورہ ہوکین عید الفطر کے پہلے دن کی طرح دوسرے دن بھی بہت پیاری لگیں، ماورہ نے ڈراک پنک رنگ کا جوڑا پہنا جو ان پر خوب سجا۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کوروناکی وبائی بیماری کے خاتمے اور فلسطینیوں کے لئے خصوصی دعائیہ کلمات بھی لکھے۔

سونیا حسین

دلکش اداکارہ سونیا حسین اپنی خوبصورتی سے ہمیشہ ہی اپنی مداحوں کو حیران کر دیتی ہیں ۔اس بار بھی انہوں نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی اور اپنے علاوہ اپنے پسندیدہ کھانے کی تصویر بھی پوسٹ کیں۔

علی انصاری اور صبور علی

شوبز انڈسٹری کے دوخوبصورت ستارے علی انصاری اور صبور علی نے منگنی کے بعد عیدالفطر کے موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں یہ جوڑا نہایت خوش وخرم نظر آرہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور

Image Source: Instagram

نیمل خاور خان نے عید کی خوشیاں اپنے مداحوں سے شیئر کیں اور اپنے بیٹے اور شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ عید کی تصویریں پوسٹ کیں جن کو کافی پسند کیا گیا۔

حنا الطاف اور آغا علی

حنا الطاف نے اس بار کراچی کے بجائے لاہور میں عید منائی کیونکہ ان کے شوہر آغا علی کے اہل خانہ لاہور میں مقیم ہیں ۔عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے اس جوڑے نے مداحوں کے لئے تصویریں شیئر کیں جس میں دونوں ہی اداکار بہت پیارے لگ رہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago