عام طور پر امتحانات میں ناکامی پر ہمیں اپنے پیاروں کی طرف سے سخت رد عمل دیکھنے میں آتا ہے مگر جو ردعمل مصر میں ایک لڑکی کے منگیتر کی طرف سے دیکھا گیا وہ حیران کن ہے۔اس نوجوان نے اپنی منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پر اسکول کی عمارت کو ہی آگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ مصر کی المنوفیہ گورنری میں پیش آیا ہے، جہاں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پر لڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی۔مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم السبع کے نواحی علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے۔ اس عجیب و غریب واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب الغربیہ سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہے۔
افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہیں متعلقہ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ آگ لگنے سے اسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں میں آگ لگ گئی اور کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم پولیس، شہری دفاع اور مقامی شہریوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔
بلاشبہ محبت زندگی کا وہ جذبہ جسے متعدد افراد سب سے طاقتور جذبہ مانتے ہیں اور زندگی میں سبھی اس کے خواہشمند ہوتے ہیں اور یہ انسان کو سدھار بھی دیتی ہے اور بگاڑ بھی دیتی ہے جبھی تو اکثر لوگ محبت میں ناکامی کی وجہ سے اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔دراصل یہ محبت انسان میں سوچنے اور اقدام کرنے کا انداز تک بدل کر رکھ دیتی ہے تبھی تو اس محبت میں گرفتار لوگ اکثر اوقات اپنے محبوب کی محبت میں مجبور ہوکر عجیب و غریب کام کرنے سے باز نہیں رہتے۔
اسی طرح کا ایک عجیب و غریب واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں پر ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بناکر پیش کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھی اس واقعے کی تصویر وائرل ہوئی جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا گیا۔مصری نوجوان کو یہ یہ حرکت کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کیونکہ اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا جبکہ نوجوان کی جانب سے اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے کوئی اور کام نہ سوجھا تو اس نے اپنے تمام دانتوں کو نکلوایا اور اس کا ہار بناکر اپنی محبوبہ کو تحفہ کے طور پر پیش کردیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…