میاں بیوی کے درمیان نوک جھونک ہونا تو عام سی بات ہے لیکن بعض اوقات بات نوک جھونک سے نکل جاتی ہے کیونکہ دونوں میں سے کوئی ایک اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے دوسرے کو اتنا پریشان کر دیتا ہے کہ وہ نالاں ہوکر حتمی فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اسی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ مصر میں پیش آیا ہے ، جس میں ایک 30 سالہ شوہر نے اپنی 22 سالہ بیوی کی پڑوسیوں کے کپڑے چُرانے کی عادت سے تنگ آکر اس کے خلاف طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصری شہری نے اپنی بیوی پر پڑوسی کے کپڑے چُرانے کا الزام لگاتے ہوئے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ مصری شخص نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔
شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس سے کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ انہیں مارے گی۔ مصری شخص نے کہا کہ پڑوسی نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی اہلیہ کپڑے واپس نہیں کرتیں ہم پولیس کو رپورٹ کریں گے، اس لیے میں نے انہیں نئے کپڑے خرید کر دئیے تاکہ قانونی مسائل سے بچا جاسکے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیہ کے گھر گیا اور اس سے طلاق مانگی لیکن اس نے انکار کر دیا۔
مصری شخص کے مطابق اس کے پاس فیملی عدالت جانے اور طلاق، ہرجانے فائل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن یہ کیس ابھی زیر التواء ہے تاحال اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کیس کا کیا نتیجہ آتا ہے۔
مزید پڑھیں: شادی میں آشنا کی فلمی انٹری، زبردستی دلہن کی مانگ بھردی
علاوہ ازیں ،اس حوالے سے پڑوسی ملک بھارت میں بھی عجیب و غریب واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ گزشتہ دنوں تو ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں دلہن سج سنور کرکے اپنی شادی کے دن امتحان دینے پہنچ گئی تھی۔ بھارتی ریاست گجرات میں راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی دلہن شیوانگی کے لئےامتحان دینا بہت ضروری تھا جب ان کی شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن دیوالی کی چھٹیوں کے بعد پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ عین شادی کے روز ہے۔ شیونگی نے جب گھر والوں سے بات کی کہ وہ شادی والے دن پرچہ دینا چاہتی ہیں تو اس پر گھر والوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا یوں وہ دلہن بن کر عروسی جوڑے میں امتحان دینے پہنچ گئیں جبکہ ان کی شادی کی تقریب امتحان دینے کے بعد انجام پائی۔
Story Courtesy: Gulf News
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…