حکومت نے تمام امتحانات کو 15 جون تک ملتوی کردیا

منگل کے روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور اموات میں اضافے کے وجہ سے 15 جون تک ملک میں کوئی تعلیمی امتحان نہیں ہوگا۔ ایک ٹویٹ میں ،شفقت محمود نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ “طلباء اور والدین کے صحت سے متعلق خدشات کو حل کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔”

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ‘او’ اور ‘اے’ سطح کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ اب یہ امتحانات اکتوبر میں ہونگے۔ تاہم ، A2 امتحانات ان طلباء کے لئے جاری رہیں گے جو غیر ملکی جامعات میں درخواست دینے کے مقصد کے لئے حاضر ہونا چاہتے ہیں۔

اس سلسلے میں سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ پیر کے بعد 50 سے زیادہ افراد ایک سنٹر میں نہیں ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ٹویٹ میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے لکھا کہ، 15 جون تک تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور آگے اس بیماری کے پھیلاؤ پر منحصر ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیمبرج کے امتحانات تمام گریڈز کے لئے اکتوبر سے نومبر تک ملتوی کردیئے گئے تھے ، جبکہ صرف ایک استثناء A2 طلباء کے لئے تھا “جن کو امتحان دینے کی مجبوری ہے۔”

واضح رہے یہ فیصلہ طلباء ، کارکنوں ، سیاست دانوں اور مشہور شخصیات کیمبرج کے امتحانات منسوخ کرنے کے دباؤ کے درمیان آیا ہے۔

شفقت محمود کے مطابق 18 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں ہونے والی آخری میٹنگ کے بعد سے، کوویڈ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دن ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ادھر این سی او سی نے عید کی تعطیلات کے دوران بین الصوبائی اور بین شہروں کے سفری پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک سرکلر کے مطابق ، این سی او سی نے عید کی تعطیلات سمیت 8 تا 16 مئی تک سیاحت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے پاک فوج 16 بڑے شہروں میں سویلین حکام کے ساتھ ایس او پیز نافذ کرنے کے لئے کارونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ فوج شام چھ بجے کے بعد عوام میں ماسک پہننے اور غیر ضروری کاروبار کو بند کرنے کو بھی یقینی بنائے گی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago