جب لوگ ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھاتے ہیں تو ایسے میں وہ کھانا کھانے میں زیادہ وقت لگاتے ہیں۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو بالغ افراد اسکرینز کو دیکھتے ہوئے کھانے کے عادی ہوتے ہیں، وہ ضرورت سے زیادہ مقدار میں کیلوریز جسم کا حصہ بنا لیتے ہیں۔
نئی تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں، چاہے آپ جتنی بھی اچھی غذا کھا رہے ہوں۔
امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن دیکھنے کے ساتھ کھانا کھانے سے انسانی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لیے ماہرین سختی کے ساتھ یہ تاکید کرتے ہیں کہ ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا کھانے سے سختی سے گریز کریں۔ خاص طور پر رات کا کھانا کھاتے ہوئے ٹی وی سے دور رہیں۔
امریکی محققہ ٹروفھولز کا کہنا ہے کہ جب ایک پورا خاندان ٹیلی ویژن چینل کے سامنے بیٹھ کر کھانا کھاتا ہے تو ان کے درمیان باہمی ربط کے مواقع کم ہوجاتے ہیں۔ کھانے کے دوران ٹی اسکرین پر منہمک ہونے سے کھانے کے صحت پر مثبت اثرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
نیز کھانے کے دوران ٹی وی دیکھنے کے صحت پر کس قسم کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ ٹی وی سے دور بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں وہ اپنی توجہ زیادہ تر کھانے پرمرکوز رکھتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ ٹی وی دیکھنے کے ساتھ ساتھ کھانا کھا رہے ہوتے ہیں وہ کھانے پر توجہ نہیں دے پاتے۔ یوں انہیں اس بات کا احساس نہیں ہو پاتا کہ انہوں نے
نئی تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کھانا آپ کی صحت کے لیے اچھا نہیں، چاہے آپ جتنی بھی کتنا کھانا کھایا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں اسکرین کو دیکھتے ہوئے کھانا کھانے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
رات کا کھانا کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟
محققین کے مطابق اسکرینوں کے سامنے بیٹھ کر وقت گزارنے اور زیادہ مقدار میں غذا کو جسم کا حصہ بنانے کے درمیان تعلق موجود ہے۔
محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اسکرینز کو دیکھتے ہوئے غذا کا استعمال آپ کو ضرورت سے زیادہ کھانے پر مجبور کر دیتا ہے کیونکہ ہماری توجہ اسکرینوں کے باعث بھٹک جاتی ہے، چاہے پروگرام کوئی بھی ہو۔
اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں بہت زیادہ وقت ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے گزارنے کو موٹاپے اور ذیابیطس جیسے طبی مسائل سے منسلک کیا گیا ہے۔
اس عادت کے نتیجے میں لوگ زیادہ وقت تک بیٹھ کر گزارتے ہیں اور زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ بناتے ہیں اور انہیں اکثر پیٹ پھرنے کا احساس کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔
اس نئی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ٹی وی کے سامنے روزانہ 3 گھنٹے سے زائد وقت گزارنے سے ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
اسی طرح دیگر اسکرینوں جیسے کمپیوٹر، اسمارٹ فونز یا ٹیبلیٹس کے سامنے گھنٹوں گزارنے سے بھی موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…