دلہن کا اسٹیج پر ‘میٹرکس اسٹائل’ صارفین میں مقبول ہوگیا

اگر آپ کو سائنس فکشن فلمیں دیکھنا پسند ہیں تو آپ نے ہالی ووڈ کی مقبول مووی ‘دی میٹرکس’ ضرور دیکھی ہوگی۔ اس مووی کے مختلف سین میں ہیرو کا سلو موشن میں پیچھے کی طرف جھکتے ہوئے گولیوں کی بوچھاڑ سے بچنا بھی آپ کو یاد ہوگا جوکہ کافی مشہور بھی ہوا تھا۔

فلم میں تو ہمیں ایسے ایکشن سے بھرپور سین سمجھ آتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں اگر کوئی آپ کے سامنے ایساکرے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا؟ یقیناً آپ حیران ہوں گے لیکن اس وقت آپ کا ردعمل کیا ہوگا کہ جب ایسا کوئی کرتب نک سک سے تیار ہوئی کوئی دلہن کرتی نظر آئے؟ تو آپ کو بتائیں کہ ایسا ایک دلہن نے واقعی کرلیا ہے بلکہ اس کے ‘میٹرکس اسٹائل’ نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے جبھی اس دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہورہی ہے۔

Image Source: Screengrab

سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے دولہا دلہن اپنی شادی کے موقع پر ایک دوسرے کو اسٹیج پر ’ورمالا‘ یعنی پھولوں کا ہار پہنانے کے لئے کھڑے ہیں لیکن جوں ہی دولہا اپنی دلہن کو ورمالا پہنانے کے لئے ہاتھ آگے بڑھاتا ہے تو دلہن پیچھے کی طرف جھکتی ہے۔ دولہا مزید آگے بڑھتا ہے لیکن دلہن پیچھے کی طرف مزید جھک جاتی ہے یہاں تک کہ دلہن حیران کن طور پر تقریباً 90 ڈگری تک جھک جاتی ہے اور دولہا اسے ورمالا نہیں پہنا پاتا۔ اسی دوران دولہا دلہن کو اوپر اٹھالیتا ہے اور پھر دونوں ہنسنے لگتے ہیں۔

دلہن کے میٹرکس اسٹائل نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو حیران کردیا ہے کیوں کہ عام طور پر کسی انسان کا پیچھے کی طرف اتنا زیادہ مڑنا آسان نہیں ہوتا، دلہن کے اس انوکھے انداز کی وجہ سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

بلاشبہ شادی کا دن ہر لڑکے اور لڑکی کے لئے خاص ہوتا ہے، اپنی زندگی کے اس دن کو یادگار بنانے کے لئے دولہا اور دلہن منفرد نت نئے انداز متعارف کراتے نظر آتے ہیں جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوجاتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر ایک دلہن کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا دلہن کے بجائے دلہن کے ‘بھائیوں’ نے اپنی بہن کی انٹری کو یادگار بنادیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں بھائیوں نے اپنی بہن کی انٹری ایک نئے انداز میں کروائی، دلہن کی انٹری کے لئے راستے میں پھول بچھائے گئے اور بھائیوں نے گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنی بہن کے قدموں کے نیچے اپنی ہتھیلیاں رکھیں جس پر پاؤں رکھتے ہوئے دلہن انٹری دے رہی ہے۔بیشک بھائی اور بہن کا رشتہ دنیا کے بہترین رشتوں میں سے ایک ہوتا ہے جس کو لفظوں میں بیان کرنا شاید ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں: شادی میں انٹری کا انوکھا انداز دولہا دلہن کو مہنگا پڑ گیا

اپنی بہن کے لئے بھائیوں کی جانب سے اس بے پناہ  پیار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے بہن کو خوش قسمت قرار دیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago