ڈکی بھائی شام ادریس تنازعہ آخر اصلیت کیا ہے؟


0

پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ایک ویڈیو کے بعد یوٹیوب پر 1,60,000 سبسکرائبرز کا بڑا نقصان دیکھا ہے۔
ایک زمانے میں مقبولیت حاصل کرنے والے ڈکی بھائی کو اب سبسکرائبرز کی کمی کا سامنا ہے، جس کی تعداد مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔
پاکستان کی یوٹیوب کمیونٹی کی سب سے بڑی اور مشہور جنگ نے لاکھوں ناظرین کو کئی سالوں تک محظوظ بھی کیا اور الجھن میں بھی مبتلا رکھا۔ شام ادریس اور ان کے پرانے حریف ڈکی بھائی کے مابین اس زبردست ٹاکرے کا آغاز تقریباً 7 سال پہلے ہوا تھا جو آج بھی تنازعات اور الزامات کے نئے موڑ پر کھڑی ہے۔

Ducky Bhai Sham Idress

پاکستانی یوٹیوب کمیونٹی میں کئی تنازعات سامنے آئے، مگر جو تنازعہ سب سے زیادہ طول پکڑ گیا اور وقتاً فوقتاً سرخیوں میں رہا، وہ ڈکی بھائی اور شام ادریس کے درمیان چلنے والا جھگڑا ہے۔ یہ تنازعہ صرف ذاتی عناد تک محدود نہیں رہا بلکہ یوٹیوب، سوشل میڈیا، فین بیس اور یہاں تک کہ حقیقی زندگی میں بھی اس کے اثرات دیکھنے کو ملے۔

حالیہ دنوں میں، شام ادریس نے ایک ویڈیو میں ڈکی بھائی پر شدید الزامات لگائے، جس کے نتیجے میں ڈکی بھائی نے تقریباً 500,000 سبسکرائبرز کھو دیے۔ یہ تنازعہ کیسے شروع ہوا، اس کے مختلف مراحل کیا تھے، اور حالیہ واقعات نے اس پر کیا اثر ڈالا
ڈکی بھائی، جن کا اصل نام سعد الرحمان ہے، نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ، ان کے مزاحیہ مواد اور ویڈیوز پر تنقید کی۔ ڈکی بھائی اپنے روسٹنگ (مزاحیہ تنقیدی) انداز کے لیے مشہور ہیں اور وہ اس وقت یوٹیوب پر نئے انداز میں لوگوں کو تفریح فراہم کر رہے تھے۔

دوسری طرف، شام ادریس ایک کینیڈین-پاکستانی یوٹیوبر ہیں، جو اپنی وائنز، وی لاگز، اور کامیڈی ویڈیوز کے لیے مشہور تھے۔ ان کی ویڈیوز زیادہ تر ڈرامائی انداز میں بنائی جاتی تھیں، جن میں ان کی اہلیہ فروگی (سحر) بھی شامل ہوتی تھیں۔

جب ڈکی بھائی نے شام ادریس اور ان کی ٹیم پر طنزیہ ویڈیوز بنائیں، تو شام ادریس نے اس کا جواب دینے کے بجائے اس پر خاموشی اختیار کرلی مگر انہوں نے مبینہ طور پر یوٹیوب پر ڈکی بھائی کی رپورٹنگ کروائی اور ان کے فیس بک پیج کو بند کروانے میں کردار ادا کیا۔

ان افراد نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی نے انہیں ڈرایا دھمکایا، اور ان پر مقدمہ درج کرنے یا گھر سے اٹھوا کر تشدد کرنے کی دھمکیاں دیں۔یہ تنازع نہ صرف دونوں یوٹیوبرز کے لیے اہم رہا بلکہ ان کے مداحوں کے درمیان بھی ایک واضح لکیر کھینچ دی۔ شام ادریس کے حامی انہیں ایک ‘خاندانی انسان‘ اور ‘معصوم‘ سمجھتے ہیں، جبکہ ڈکی بھائی کے مداح ان کے بے باک مزاح اور ‘حقیقت بتانے‘ کی جرات کو سراہتے ہیں۔

یہ ویڈیو شام ادریس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 26 جنوری 2025 کو اپلوڈ کی گئی جس پر اب تک تقریبا 27 لاکھ 20 ہزار ویوز آچکے ہیں اور یہ ویڈیو یوٹیوب پر ٹرینڈ کرنے والی ویڈیوز میں سب سے نمبر پر ہے۔


Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *