دوسری شادی کی خواہش ،بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ ڈالیں

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک جوڑے میں لڑائی ہوگئی لیکن یہ کوئی معمولی لڑائی نہیں تھی کیونکہ اس کے نتیجے میں خاتون اور اس کے شوہر کو عدالت نے ایک دوسرے کے ساتھ مار پیٹ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا سنانے کے ساتھ ملک بدری کا حکم بھی دے دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ خاتون کے شوہر نے جب ان سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو بیوی کو طیش آگیا اور اس نے اپنے شوہر کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی فوجداری عدالت نے شوہر پر تشدد کے جرم میں 25 سالہ ایشیائی خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

Image Source: File

عدالت میں خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا شوہر دبئی میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کے حقوق پورے نہیں کررہا۔ دوسری شادی کی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور شوہر نے تھپڑا مارا جو کہ کان پر لگا جس سے قوتِ سماعت دو فیصد تک متاثر ہوگئی۔ تاہم 24 سالہ شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے اپنی بیوی کے سامنے دوسری شادی کی بات کی تو وہ طیش میں آگئی اور جھگڑنا شروع کردیا۔ مظلوم شوہر کے مطابق اس کی بیوی نے اس کے داہنے ہاتھ کی انگلیوں کو پکڑ کر اتنی زور سے مروڑا کہ وہ ٹوٹ گئیں۔

دوسری جانب بیوی کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کے نشانات بھی واضح طور پر دکھائی دئیے ہیں جس میں اس کے چہرے سمیت ، ناک ، کان ، گردن اور سینے پر بھی نشانات پائے گئے ہیں جب کہ شوہر کی میڈیکل رپورٹ سے دائیں ہاتھ کی چوتھی اور پانچویں انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Image Source: Express Tribune

بعد ازاں، عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ایشیائی خاتون اور اس کے شوہر کو مار پیٹ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا کے ساتھ ساتھ ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔ حقیقت تو یہی ہے کہ میاں بیوی کی لڑائی ختم کرنا یا بڑھانا ان کے اپنے ہی بس میں ہوتا ہے، مگر اس کے لیے دونوں میں سمجھداری ہونا شرط اولین ہے ورنہ اکثر اوقات لڑائی کا نتیجہ ایسا بھی نکل سکتا ہے جیسا ان میاں بیوی کے ساتھ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: شوہر کی دوسری شادی ، بیوی کا دالخراش انتقام

جیسکہ کہا جاتا ہے کہ اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، ایسے ہی چھوٹی موٹی بحث اور تکرار ازدواجی زندگی کا حسن ہے۔ لیکن اگر کوئی شوہر دوسری عورت کی وجہ سے بیوی سے بے وفائی کرے تو ایسے میں کچھ رو دھو کر چپ رہنے پر اکتفا کرنے کے بجائے شوہر سے ایسا بدلہ لیتی ہیں کہ آئندہ وہ بے وفائی کرنے کا سوچتے بھی نہیں۔

گزشتہ دنوں ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون نے اپنے شوہر اور اس کی گرل فرینڈ کی چپلوں سے درگت بنائی تھی۔انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کو جِم میں اپنے شوہر کی کسی لڑکی کے ساتھ ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً جم میں دھاوا بول دیا۔ بیوی نے پہلے تو شوہر کو خوب باتیں سنائیں اور لڑکی کو شوہر کی گرل فرینڈ کہا جس پر شوہر نے اہلیہ کے سارے الزامات مسترد کردئیے اور اسے برا بھلا کہا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے یہ تکرار ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی اور خاتون نے اپنی چپل اتارکر شوہر اور لڑکی کو مارنا شروع کردیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago