فردوس عاشق اعوان اے سی سیالکوٹ سونیا صدف پر برس پڑیں

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے سخت لہجے اور غصے سے کون واقف نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو ہمیشہ ہی ٹف ٹائم دیا ہے لیکن گزشتہ روز سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں وہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو سب کے سامنے جھاڑ پلا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں لگے رمضان بچت بازار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بازار میں موجود اشیاء کا مکمل جائزہ لیا۔ اس دوران معاون خصوصی کی نظر جوں ہی بازار میں بکنے والی ناقص اشیاء پر پڑی تو گویا ان کا پارہ آسمان سے جا پہنچا ہو اور پھر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو غفلت برتنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

Image Source: Twitter

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو سب کے سامنے مخاطب کرکے کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔ اگر آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا، ہر جگہ بہترین کام ہو رہا ہے مگر سیالکوٹ کا حال سب سے برا ہے۔ آپ کی حرکتیں اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں والی نہیں ہیں۔ کس بے غیرت نے آپ کو اسسٹنٹ کمشنر لگا دیا ہے۔

اس دوران اسٹنٹ کمشنر سونیا صدف معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وجوہات بتاتی رہیں، ایک موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میڈم اس پر آرام سے بھی بات کی جاسکتی ہیں، جس پر جواباً معاون خصوصی نے کہا کیوں کیا آپ آسمان سے اتری ہیں؟ تاہم صورتحال کو خراب ہوتا دیکھ کر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف پنڈال سے باہر چلی گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے، جس پر گزشتہ روز سے عوام سمیت اعلی شخصیات اپنا ردعمل دے رہیں ہیں۔ اس سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کافی عوامی پذیرائی مل رہی ہے، عوام کا ماننا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنا، سرکاری افسران کا کام ہے، لیکن وہ اس میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔

خیال رہے چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسر  کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

چیف سیکرٹری جواد رفیق نے مزید کہنا تھا کہ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے ، پنجاب بھر میں انتظامی افسران عوام کی سہولت کے لیے فیلڈ میں ہیں جوقابل ستائش ہے۔ لہذا کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جبکہ اس افسوس ناک واقعے سے متعلق تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیے ہیں۔

اس موقع پر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز شریف کی جانب سے بھی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago