صدراتی انتخابات میں ناکامی کے بعد ازواجی زندگی میں بھی ناکامی کی خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں مزید اضافے کا خدشہ، ایک طرف سیاسی میدان میں ناکامی سے صدرات کی کرسی چلی گئی تو دوسری طرف ازواجی زندگی سے متعلق بھی ناخوش گوار خبروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ہونے امریکی انتخابات نے جہاں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر بڑا دھچکا دیا ہے وہیں ازواجی زندگی سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ میں تعلقات خوش آئند نہیں، اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی سابق مشیر اسٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا ٹرمپ جلد اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لے لیں گی۔

Image Source: bbc.com

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی سابق مشیر اسٹیفنی ووک آف نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس جوڑے کے مابین حالات اس حد تک کشیدہ ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اپنے بیڈ رومز تک الگ کرچکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے حوالے سے انکشافات کرتے ہوئے میلانیا کی مشیر اسٹیفنی ووک آف نے مزیدٰ بتایا کہ میلانیا ٹرمپ ان دنوں طلاق کے بعد اپنے بیٹے بیرین ٹرمپ کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی جائیداد میں سے برابر حصہ دلوانے کے معاملے پر مشاورت کر رہی ہیں۔

دوسری جانب اس ہی معاملے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی سابق اہم کردار اومروسا مینیگولٹ نیومین نے بھی اپنے دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شادی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ جبکہ اس ہی حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کی اہلیہ اور موجودہ خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ ان دنوں ایک ایک دن گن رہیں ہے کہ کب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایوان صدر یعنی وائٹ ہاؤس سے چھوڑیں تاکہ وہ جلد ان سے طلاق لے سکیں۔

اس سلسلے میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب 2016 میں 45 ویں امریکی صدر منتخب ہوئے تھے تو میلانیا ٹرمپ اس دوران بہت زیادہ آبدیدہ ہوئی تھیں کیونکہ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات جیت سکتے ہیں۔

Image source: theatlantic.com

واضح رہے میلانیا ٹرمپ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں، امریکی صدر نے میلانیا ٹرمپ سے سال 2005 میں شادی کی تھی، جبکہ میلانیا سے انہیں ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام بیرین ٹرمپ ہے، جس کی عمر تقریباً 14 سال ہے۔

خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں ماہ ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں بری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ اور ان کی جماعت ریپبلکن پارٹی الیکٹورل کالج کے محض 214 ووٹ ہی حاصل کرسکی ہے جبکہ ان کے مخالف ڈیموکریٹک امیدوار جوزف بائیڈن الیکٹورل کالج کے 290 ووٹ حاصل کرنے کے امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago