ڈوڈی خان نے راکھی ساونت سے شادی سےانکار کردیا۔

پاکستانی اداکار ڈوڈی خان نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ڈوڈی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ کہہ رہے کہ راکھی کے ساتھ شادی نہیں کریں گے، لیکن ساتھ ہی ڈوڈی خان نے وعدہ کیا کہ راکھی پاکستان کی ہی بہو بنیں گی۔

ڈوڈی خان نے ویڈیو میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر آپ نے میری ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں میں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا، میں نے انہیں پرپوز کیا کیونکہ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔

Dodi Khan Refuse Rakhi Sawant

جب میں نے انہیں جاننا شروع کیا تو مجھے لگا کہ وہ ایک ایسی ہستی ہے جو خدا سے بہت پیار کرتی ہے۔

انہوں نے راکھی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں کیونکہ راکھی نے اپنی زندگی میں کئی مشکلات کا سامنا کیا ہے، انہوں نے اپنے والدین کو کھویا، ایک مشکل رشتہ گزرا، اسلام قبول کیا، اور عمرہ کے لیے بھی گئیں اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ مجھے یہ بہت پسند آیا اس لیے میں نے انہیں پرپوز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ناظرین کو چاہیے کہ وہ راکھی کی ویڈیوز دیکھیں اور کھلے دماغ سے اس کی باتیں سنیں، مجھے امید ہے کہ لوگ ان کے سفر کو سمجھیں گے اور ان کا ساتھ دیں گے۔

پاکستانی اداکار نے مزید کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے کیونکہ مجھے بہت سارے پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے ہیں، اور میں اسے برداشت نہیں کر سکتا۔

:مزیدپڑھیں

راکھی ساونت کس پاکستانی سے شادی کر رہی ہیں اور شادی کے بعد کہاں رہائش ہوگی

’’ تو راکھی جی، آپ میرے بہت اچھی دوست ہیں، اور ہمیشہ رہیں گی، آپ شاید میری دلہن نہ بن پائیں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی بہو بنیں گی، آپ کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دوں گا‘‘

دوسری جانب دودی خان کے اس بیان پر مداح برہم ہوگئے، مداحوں کا کہنا ہے کہ دودی نے راکھی کے جذبات کوٹھیس پہنچانے کی ضرورت کیوں محسوس کی۔

ایک مداح نےکہا یہ بہت افسوسناک ہے، آپ دونوں کو میڈیا کی پروا کیے بغیر شادی کرلینی چاہیے اور خوشگوار زندگی گزارنی چاہیے، کیونکہ لوگ ہمیشہ تنقید کرتے ہی رہتے ہیں۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago