عراقی سرکاری بینک الرشید نے اپنے ملازمین کو دوسری شادی کرنے پر “ایک کروڑ دینار “ قرض آسان اقساط پر فراہم کرنے کی پیشکش کردی ۔ تاہم عراقی بینک کے اس اعلان کو عراقی خواتین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عراقی سرکاری بینک الرشید کے مطابق بینک کہ وہ ملازمین جن کی ملازمت کی مدت 2 برس ہوگئی ہو اور انہوں نے پہلی شادی کے لئے قرض نہیں لیا ہو تو ایسے ملازمین دوسری شادی کے لئے قرض کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور بینک سے ایک کروڑ دینار قرض آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
دوسری شادی کے لئے الرشید بینک کی اس انوکھی پیشکش کو کڑی تنقید کاvنشانہ بنایا جارہا ہے ۔عراقی وزیر اعظم کی مشیر برائےخواتین کے امور حنان الفتلولی حکومت کے اس فیصلے سے سخت نالاں ہیں اور انہوں نے کہا کہ اس طرح کا بیان کسی سرکاری بینک کی طرف سے آنا شرمناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین مردوں کے لئے فروخت کی کوئی چیز نہیں ہیں۔
عراقی بینک نے دوسری شادی کے لئےقرض کی پیش کش کرکے ملازمین کو تو خوش کردیا لیکن دوسری جانب متعدد لوگ اس اعلان سے ناخوش ہیں ، عراقی قانون ساز رضان الشیخ نے وزیر اعظم مصطفیٰ الخدمی پر زور دیا ہے کہ وہ بینک کے اس متنازع قرض کو ختم کردیں کیونکہ یہ پیشکش انتظامی الجھن کی علامت ہے۔ مزید انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ جب تک بینک اس فیصلے کو مسترد نہیں کردیتی وہ بھی عراقی خواتین کے ساتھ احتجاج کریں گے۔
رضان الشیخ نے یہ بھی کہا ہے کہ بینک خواتین کے ساتھ غیر منصفانہ فیصلوں کے بجائے انہیں ملازمتیں دے اور چھوٹے پیمانے پرقرضوں کی پیش کش کرے۔
جبکہ اس حوالے سے الرشید بینک کا یہ دعویٰ ہے کہ اس قرض کا مطلب ہر گز دوسری شادی کی حوصلہ افزائی کرنا نہیں ہے ، یہ پیشکش ان طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کے لئے ہے جن کے خاندانی حالات نامناسب ہیں۔
الرشید بینک کے مطابق کسی کو دوسری شادی سے روکنے یا اس کی ترغیب دینے کا بینک کو کوئی قانونی حق نہیں ہے بلکہ اس قرض کی پیش کش ان مرد اور خواتین کے لئے ہے جن کے مالی حالات انہیں دوبارہ شادی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ الرشید بینک عراق کے سب سے بڑے سرکاری بینکوں میں سے ایک ہے ، جس کی ملک بھر میں 138 سے زیادہ برانچیں ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…