لوگ اپنے دماغ کو تیز رکھنے، یاداشت اور ذہنی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔ کوئی موٹی موٹی کتابوں پڑھتا ہے تو کوئی دماغی کھیلوںں اور پزل گیمز کے ذریعے اپنا دماغ صحت مند اور تروتازہ رکھنے کی کوششیں کرتا ہے۔ کوئی مراقبہ اور ذہنی مشقوں سے مدد لیتا ہے۔ تاہم طبی و غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ ذہنی نشوونما اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے غذائیں بھی کمال دیکھا سکتی ہیں۔ یہ مخصوص غذائیں دماغی افعال کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کے ساتھ ہمیں ذہنی تنزلی سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
اس مضمون میں ہم آپ کو ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں آگاہی دینگے جن کا مستقل استعمال آپ کو سپرہیرو تو نہیں بنائے گا تاہم یہ ہر عمر میں آپ کو ذہنی طور پر جوان رکھنے میں ضرور مددگار ثابت ہوں گی۔
ماہرین کے مطابق ان غذاؤں کو ٹانک بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ دماغی امراض الزائیمر اور ڈیمینشیا سے بھی بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ کونسی غذائیں ہیں۔
:ہری سبزیاں
سبزیاں مجموعی صحت کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوتی ہیں، بلخصوص ہری سبزیاں جیسکہ پالک، ساگ، پھلیاں، ان میں اینٹی آکسائیڈنٹس، فائبر، لاتعداد وٹامنز اور نیوٹریشنز سمیت دیگر فائدہ مند اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ روز انہیں کھایا جائے تاہم ہفتے میں ایک بار ضرور آپ کی غذا میں انہیں شامل ہونا چاہیے۔
:مچھلی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈز دماغی صحت اور طاقت بڑھانے کے لیے قدرت کی جانب سے دیئے جانے والے بہترین اجزا میں سے ایک ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی ایک قسم ڈی ایچ اے یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتی ہے اور اس کے لیے آپ کو مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنانا ہوتا ہے، جبکہ مچھلی کا تیل بھی ایک بہترین متبادل ثابت ہوتا ہے۔ ہفتے میں دو بار ڈی ایچ اے کا استعمال دماغی صحت کے لیے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔
:بیریز
بظاہر یہ بیریز بہت چھوٹی ہوتی ہے،لیکن ان کی خصوصیات بےشمار ہیں اور یہ دماغی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔یہ ہماری یاداشت کو بہتر کرتی ہے، ٹینشن اور دماغی تھکن سے بچاتی ہے. اسٹرابری ہو یا بلیک بیری، بلیو بیری یا رس بیری، یہ سب اینتھوسیان اور دیگر فلیونوئڈز کے حصول کا اچھا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں جو کہ صحت مند دماغ کو تشکیل دیتے ہیں۔ یہ پھل تازہ، منجمند یا خشک کسی بھی حالت میں استعمال کی جائیں یہ دماغی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہیں۔
:تُرش پھل
کینو، نارنجی اور گریپ فروٹ میں فلیونون نامی اجزا پائے جاتے ہیں جو دماغ کی حفاظت کرتے ہیں، یہ کیمیکل دماغ کے اس حصے کو بہتر بناتے ہیں جو سوچنے اور یادداشت کا کام کرتے ہیں اور اسی طرح ڈیمنشیا نامی مرض سے بھی بچاتے ہیں۔اس کے علاوہ ان پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو دماغ کو تیز رکھتےہیں۔
:اخروٹ
اخروٹ ایسا خشک میوہ ہے جسے روزانہ بھی استعمال کیا جائے تو کوئی برائی نہیں، اخروٹ نباتاتی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، قدرتی فائٹو اسٹیرول اور اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور یہ سب دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں۔ روزانہ کچھ مقدار میں اس کا استعمال کرنا موٹاپے سمیت ذیابیطس اور دیگر امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔
:کوکو پاؤڈر
کوکو چاکلیٹ کا بینادی جزو ہے اور اس میں ذہن کے لیے مؤثر اجزا پائے جاتے ہیں لیکن ماہرین کے مطابق گہری رنگت کی کڑوی چاکلیٹ کھانے سے زیادہ فوائد مل سکتے ہیں۔ایک حالیہ مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ تیزی سے گرتی ہوئی دماغی صلاحیت کو روکنے کے لیے چاکلیٹ فوری مدد کرتی ہے کیونکہ یہ سوچنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور دماغ میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے۔ دوسری جانب یہ چاق و چوبند رکھتی ہے اور موڈ کو بھی اچھا کرتی ہے لیکن تمام ماہرین کا خیال ہے کہ اس کے لیے خالص گہرے رنگت کی چاکلیٹ استعمال کرنا ہی درست ہوگا۔
:چنے
کالے ہو یا سفید چنے میگنیشم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہیں۔ میگنیشم دماغی خلیات کے ریسپیٹر کے لیے فائدہ مند جزو ہے جو پیغامات کی ترسیل کی رفتار بڑھاتے ہیں، جبکہ یہ خون کی شریانوں کو کھول کر دماغ تک خون کی زیادہ فراہمی میں بھی مدد دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم سے وزن گھٹائیں
:ہلدی
ہلدی عام طور پر ہر کھانے میں استعمال ہوتی ہے، یہ سوجن سے تحفظ دینے والے اینٹی آکسائیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے، ہلدی دماغ کو ایسے نقصان دہ اجزائی یا کی سطح بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے جو الزائمر امراض کا باعث بنتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ یاداشت میں بہترین اور نئے دماغی خلیات کی تشکیل میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…