شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے خواہشمند شوگر کے مریضوں کا عام سوال یہ ہوتا ہے کہ روزہ کیسے رکھا جائے؟

طبی ماہرین کے مطابق رمضان کے روزے ذیابیطس کے شکار لوگوں کے لیے مشکل ہو سکتے ہیں کیونکہ اس کے لیے خون میں شکر کی سطح کے محتاط انتظام کی ضرورت ہوتی ہے۔

Diabetes And Ramdan

 شوگر کے مریض ایچ بی اے ون لیول کو مد نظر رکھتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں اگر شوگر کے مریضوں کا ایچ بی اے ون سی لیول 6 سے 7 فیصد کے درمیان ہے تو وہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔

لیکن اگر ان کا ایچ بی اے سی لیول 9 سے بڑھا ہوا ہوا ہے تو ان کو ڈی ہائیڈریشن اور کیٹو ایسڈ ڈوسز (کی وجہ سے روزہ رکھنے سے منع کیا جاتا ہے۔

ٹائپ 2 ذیابیطس کے بہت سے مریض انسولین استعمال کرتے ہیں۔ اگردوران روزہ شوگر کے مریضوں کا انسولین لیول بڑھ جائے تو وہ انسولین لے سکتے ہیں شوگر کے مریض رات کی انسولین کی ڈوز سحری میں اور صبح کی ڈوز افطار میں لیں گے۔

شوگر کے مریضوں سمیت تمام افراد کے لیے ضروری ہےکہ افطار سے سحری کے درمیان2 سے ڈھائی لیٹر پانی لازمی پیئیں۔ شوگر کے مریضوں کو جسم کو ہائیڈریڈ رکھنے کے لیے سحر میں اور افطار کے بعد پانی وافر مقدار میں پینا چاہیے۔

شوگر کے مریضوں کو متوازن غذا کا استعمال کرنا ہوگا۔

:مزید پڑھیں

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

غذا جتنی سادہ، متوازن اورصحت بخش  ہوگی اتنا ہی آپ توانا محسوس کرتے ہوئے اپنی صحت کو برقرار رکھ سکیں گے ۔

ایسے مریضوں کی سحری کے لیے سب سے اہم فوڈ گروپ کاربوہائیڈریٹ(نشاستہ ) ہے شوگر کے مریضوں کو ایسے کاربوہائیڈریٹ استعمال کرنا چاہییں جو مکمل اناج پر مبنی ہوں مثلاً چکی کےآٹے کی روٹیاں، پراٹھا ، گندم یا جو کا دلیا،براؤن بریڈ ،کاربوہائیڈریٹ کے پورشن (ہر شخص کی غذائی ضرورت کے اعتبار سے)سحری میں لیے جاسکتے ہیں ۔

دوسرا گروپ پروٹین ہے جس کا استعمال ضروری ہے۔ اس میں ایک عدد انڈا، کباب ، دالیں ، چکن ،قیمہ بینز ، اس قسم کی کوئی بھی چیز مریض روٹی اور پراٹھے کے ساتھ لے سکتا ہے۔

تیسرا اور اہم غذائی گروپ دودھ دہی کی بنی ہوئی اشیاء ہیں۔ شوگر کے مریض سحری میں ایک کپ چائے پی سکتے ہیں جبکہ کھجلہ پھینی سے گریز بہتر ہے۔

افطار میں شوگر کے مریض ایک یا دوکھجور کے ساتھ تازہ پھل سے بنے  جوس (ایک سے دو گلاس) جس میں آدھی مقدار پانی کی شامل ہو یا مشروب یا پھر دہی یا لسی یا دودھ کے ساتھ پھل والے شیک سے روزہ افطار کرسکتے ہیں۔ ایسے مریض چنا چاٹ لوبیا ، بغیر چینی کی فروٹ چاٹ ، دہی پھلکے افطار میں کھاسکتے ہیں ۔

ذیابطیس کے مریضوں کے ضروری ہے کہ افطار کرنے کے بعد رات کا کھانا ہلکی اور متوازن غذاؤں والا استعمال کریں۔ مثلاً سلاد ، دال ، سبزی ، چکن اور چکی والے آٹے کی روٹی کھائی جاسکتی ہے۔ جو مریض افطار میں کھانا کھانا چاہیں وہ کجھور اور مشروب سے روزہ کھولنے کے بعد رات کا کھانا کھاسکتے ہیں ۔

شوگر کے مریضوں کے لیے رمضان کے پہلے ہفتے میں شوگر کی مانیٹرنگ بے حد ضروری ہے خاص طور پر سحری سے پہلے اور افطار کے بعد ان کے لیے شوگر لازمی طور پر مانیٹر کرنا ضروری ہے تاکہ اس کے پیش نظر غذائی شیڈول مرتب کیا جاسکے ۔

روزہ رکھنے والے ذیابیطس کے مریضوں کو خون میں گلوکوز کی مقدار پر نظر رکھنی چاہیے۔ اگر گلوکوز کی مقدار 70ایم جی /100 ایم ون سے کم ہو اور خون میں گلوکوز کی مقدار 300 ملی گرام سے بڑھ جائے تو بہتر ہے کہ معالج کے مشورے سے روزہ توڑ دینا چاہیے بصورت دیگر صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔

ہمارے جسم کا نظام کچھ اس طرح ہے کہ سحری کے 8 گھنٹے بعد گلوکوز کی مقدار کو حدود میں رکھنے کے لیے ذخیرہ شدہ توانائی کا استعمال شروع ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں گلوکوز کی کمی یا زیادتی واقع ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پانی کی شدید کمی بھی ہو سکتی ہے۔

 شوگر سے متاثرہ روزہ داروں کو بلڈ شوگر کی نگرانی کرتے رہنا چاہیے۔

بلڈ شوگر کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا چاہیے، خاص طور پر سحری سے پہلے، افطار سے پہلے اور سونے سے پہلے۔ اس سے آپ کو بلڈ شوگر لیول کو ٹریک کرنے اور ضرورت کے مطابق اپنے پلان کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی سرگرمی کو کنٹرول کرنا ضروری ہے، مثلاً سخت ورزش کو کم کریں، خاص طور پر دن کے وقت۔ ضرورت سے زیادہ ورزش بلڈ شوگر کو کم کر سکتی ہے۔

ادویات کا وقت مقرر کر لیں اور دوائی یاد سے لیا کریں۔ اپنی دوائیں ویسے ہی لیں جیسا کہ آپ کے ڈاکٹر نے تجویز کیا ہے۔ آپ کو اپنی انسولین کی خوراک یا دیگر ادویات کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

ماہِ مبارک میں مناسب آرام بھی ضروری ہے، رات کی نیند کم ہونے سے خون میں گلوکوز کی مقدار غیرمتوازن ہو سکتی ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

2 days ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago

دنیا کا خاتمہ قریب نیوٹن کا 1704 کے خط میں پیشن گوئی

 دنیا کا خاتمہ کب ہو گا؟ اس حوالے سے معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی ایک…

2 months ago