خوبصورت آنکھیں آپ کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کا خیال رکھیں تاکہ اس کے گرد سیاہ حلقے آپ کی خوبصورتی کو متاثر نہ کرسکیں۔
مرد ہو یا خواتین کسی کے چہرے پر یہ گہرے حلقے اچھے نہیں لگتے اور ان کو میک اپ سے چھپانا بھی کوئی آسان کام نہیں۔
اکثر یہ سیاہ حلقے تشویش کا باعث نہیں ہوتے اور کسی قسم کا علاج کرانے کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔
Dark Circle Under Eye
عموماً آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کو تھکاوٹ کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے مگر نیند کی کمی، تناؤ، تمباکو نوشی، پانی کی کمی یا سورج میں زیادہ گھومنے اور خاندان میں تاریخ جیسی وجوہات بھی اس مسئلے کا باعث بنتی ہیں۔
مارکیٹ میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے علاج کے لیے درجنوں کیمیکل سے لبریز کریمیں دستیاب ہیں جو کہ قیمت پر مہنگی اور نتائج سے متعلق غیر مؤثر ثابت ہوتی ہیں، ان کریموں کے لگانے سے حلقوں پر کوئی خاطر خواہ فرق نہیں پڑتا البتہ آنکھوں کی صحت اور بینائی ضرور داؤ پر لگ جاتی ہے۔
طبی ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ کریمیں لگا کر باہر سے سیاہ حلقوں کا علاج کرنے کے بجائے اپنی غذا میں مثبت تبدیلیاں لا کر اندر سے اِن کا علاج اور اِن سے تادیر چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے مگر سب سے پہلے سیاہ حلقے بننے کی وجوہات جاننا لازمی ہے۔
ماہرین کے مطابق نیند کی کمی کے سبب آنکھوں کے گرد گہرے حلقے بن جاتے ہیں جبکہ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی اور چڑچڑے پن، ذہنی دباؤ کے سبب بھی سیاہ حلقے پڑتے ہیں۔
اس کے علاوہ نشہ آور ادویات کا زیادہ استعمال، سگریٹ نوشی، پانی کی کمی اور غذائی کمی کے سبب بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بن جاتے ہیں اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند پڑجاتی ہے۔
آنکھوں کے حلقے ختم کرنے کے طریقے
مگر اچھی بات یہ ہے کہ ان حلقوں سے نجات پانا زیادہ مشکل نہیں اور چند آسان طریقوں سے ایسا ممکن ہے۔
ایلویرا جیل
ایلو ویرا جیل ٹھنڈک فراہم کرتا ہے جبکہ اس سے جِلد کی نمی بحال ہوتی ہے۔
یہ دونوں خصوصیات آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔
ان دونوں سے آنکھوں کے گرد سوجن گھٹ جاتی ہے جبکہ حلقوں کی سیاہ رنگت میں ہلکی ہو جاتی ہے
انڈے کی سفیدی
آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھوح کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔
آلو
آلو میں انزائمز، نشاستہ اور وٹامن سی موجود ہوتے ہیں۔ یہ سب سیاہ حلقے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں کیونکہ یہ جلد کی پرورش کے لیے بہت بہترین ہوتے ہیں
سیاہ حلقے کے علاج کے لیے کچے آلو کو پیس کر اس کا رس نکال لیں۔ پھر روئی کی گیندوں کو آلو کے رس میں ڈبو کر اپنی آنکھوں پر لگائیں اور متاثرہ حصے کو تقریباً 15 منٹ تک ڈھانپیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ اس عمل کو دن میں دو بار دو ہفتوں تک دہرائیں۔
یہ بھی پڑھیئں
آنکھوں کی تھکن کیلئے ناقابلِ یقین حل دریافت کریں
ٹی بیگز
آنکھوں کے نیچے خون کی نالیوں کے پھیلنے کی وجہ سے سیاہ حلقے نمودار ہوتے ہیں۔ چائے میں موجود ٹینن جیسے کیمیکلز کسیلی اثر رکھتے ہیں جو خون کی نالیوں کو تنگ کرتے ہیں۔ اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے ٹی بیگز کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کریں اور پھر آنکھوں پر 5 منٹ کے لیے رکھ دیں۔
ایسا کرنے سے آنکھوں کے گرد خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور سیال کی مقدار گھٹ جاتی ہے، جس سے سیاہ حلقوں سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر میں موجود کیمیکلز آپ کی جلد کو نقصان سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ٹماٹر میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے۔ سیاہ حلقے کے لیے، ایک کھانے کا چمچ لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر کا رس/ٹماٹر کا گودا شامل کریں۔ اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس مکسچر کو اپنی پلکوں اور آنکھوں کے نیچے لگائیں۔ اور اسے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ بہتر نتائج کے لیے یہ عمل روزانہ دو سے تین ہفتے تک دہرائیں۔
پانی کا زیادہ استعمال
جی ہاں روزانہ بہت زیادہ پانی پینا شروع کردیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کئی گیلن بلکہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ چیز نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کی جلد کی بہتر صحت اور ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے کا بھی سپرفارمولا ہے۔ خالص پانی قدرت کا جھریاں دور کرنے والا ٹونک ہے، تو آپ اسے اپنے غذائی پلان سے خارج کیوں کرتے ہیں؟
دودھ
دودھ کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال سے نہ صرف آپ کی آنکھوں کے حلقے ختم ہوں گے بلکہ آپ کی جلد بھی بہتر ہوجائے گی۔ روئی کا ایک ٹکڑا لیجئے اور اسے ٹھنڈے دودھ کے ایک پیالے میں بھگودیں۔ اب اسے اپنی آنکھوں پر لگائیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام متاثرہ حصے پر یہ صحیح طرح سے لگ جائے۔ تھوڑی دیر اسی طرح رکھیں اور پھر چہرے کو پانی سے صاف کرلیں۔
علاج بزریعہ غذا
طبی ماہرین کے مطابق سیاہ حلقوں سے نمٹنے کے لیے غذائیت اہم کردار ادا کرتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور غذائیں جیسے کھٹے پھل، انڈین گوزبیری اور پپیتا فائدہ مند ہے۔
ماہرین کے مطابق گری دار میوے اور بیج جیسے کہ بادام، سورج مکھی کے بیج، مونگ پھلی، اور فلیکس سیڈ (السی) وٹامن ای وغیرہ۔
۔
۔
0 Comments