نرم اور سرد برف کے گولو سے کھیلنے کا اپنا ہی مزہ ہے
آسمان سے برسنے والے برف کے گالوں کو ’برفباری‘ کہا جاتا جس سے ہر شخص لطف اندوز ہوتا ہے اور بعض لوگ تو پورے سال اس موسم کے آنے کا انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔
جہاں دنیا کئی ممالک سال ہا سال برف کی سفید چارد میں ڈھکے رہتے ہیں وہیں دنیا کے کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں آج تک برفباری نہیں ہوئی اور ان ممالک کے باشندے برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے دوسرے ممالک کی سیر کو جاتے ہیں۔
وہ 10 ممالک جہاں کبھی ’برفباری‘ نہیں ہوئی درج ذیل ہیں۔
مسلمانوں کے لیے مقدس ترین ملک سعودی عرب، مغربی ایشیا کا ایک جزیرہ نما ملک ہے جس کا زیادہ تر علاقہ خشک صحرا، میدان اور پہاڑوں پر مشتمل ہے۔
سعودی عرب کا موسم گرم اور خوشک ہے اور اس ملک کی مٹی کئی سالوں سے بارش کے قطروں اور برف کے گالوں کو ترستی آئی ہے لیکن اب موسمیاتی تبدیلی کے سبب گزشتہ چند سالوں سے سعودی عرب میں بھی بادل برسنے لگے ہیں لیکن برفباری تاحال نہیں ہوئی۔
سابق مشرقی پاکستان یعنی بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا ایک ملک اور ہے۔ اس ملک میں سال کے چھ موسم شمار کیے جاتے ہیں۔ موسمِ گرما، ہواؤں کا موسم، خزاں، خزاں کا آخری حصہ، موسمِ سرما اور بہار۔
بنگلہ دیش کا موسم گرم و مرطوب ہے جہاں طوفان کا خطرہ ہر لمحے رہتا ہے لیکن اس ملک میں آج تک برفباری نہیں ہوئی اور نہ ہی مستقبلِ قریب میں اس کے آثار ہیں۔
خوبصورتی سے سرشار یہ ملک سیاحوں کی اولین ترجیح بن چکا ہے لیکن یہ ملک برفباری جیسی نعمت سے محروم ہے۔
مالدیپ میں سیاح برفباری نہیں بلکہ یہاں نیلے سمندر کے حسین و دل موہ لینے والے مناظر سے لطف اندوز ہونے جاتے ہیں۔
برِصغیر کے جنوب میں گول جزیروں کے حسین امتزاج پر مشتمل ملک مالدیپ واقع ہے جس کو قدرتی خوبصورتی کے باعث مشہور تاجر مارکو پولو نے ’فلاور آف انڈیز‘ کا لقب دیا تھا۔
مزید پڑھیں: دنیا کے سب سے ‘چھوٹے ملک’ کی دلچسپ کہانی جانتے ہیں؟
برازیل جنوبی امریکا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کے ایمیزون بیسن میں ایک وسیع استوائی جنگل، منفرد جنگلی حیات کا گھر، مختلف قسم کے ماحولیاتی نظام، اور متعدد محفوظ رہائش گاہوں پر پھیلے وسیع قدرتی وسائل شامل ہیں۔
یہ ملک اپنے گرم و مرطوب موسم اور گھننے جنگلوں کے سبب مشہور ہے لیکن یہ ملک بھی برفباری کے موسم سے محروم ہے اور یہاں کے باشندے آج تک اپنے ملک کو سفید چادر سے ڈھکا ہوا نہیں دیکھ سکے ہیں۔
مسکراہٹوں کی سرزمین تھائی لینڈ اپنے ساحلوں کے سبب مشہور ہے۔ اس ملک کا موسم گرم و مرطوب ہے اور پورے سال ہی یہاں گرمی رہتی ہے۔ یہ ملک بھی آسمان سے برستے برف کے گالوں سے محروم ہے۔
خطہ استوا کے قریب واقع ملک سنگاپور گرم و مرطوب موسم کا حامل ہے جہاں کے باشندے نمی، گرمی اور بارشوں کے عادی ہیں۔ سنگاپور حسین و دل موہ لینے والے بے شمار قدرتی مناظر سے مالامال ضرور ہے لیکن اس ملک میں بھی برفباری نہیں ہوتی اور یہاں کے باشندوں کے لیے اپنے ملک میں برفباری دیکھنے کا تصور کوئی حیران کن خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔
ماضی میں ماہی گیروں اور موتی جمع کرنے والوں کی بستی کہلایا جانے والا ملک قطر کا شمار دنیا کے گرم ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جہاں برفباری کا تصوّر تاحال ایک خواب ہی ہے۔
ایشیا اور آسٹریلیا کے درمیان ہزاروں جزائر پر مشتمل انڈونیشیا کا موسم گرم ہے جہاں بارش بھی ہوتی ہے اور نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔ اس ملک میں زلزلے آتے رہتے اور آتش فشاں پھٹتے رہتے ہیں۔
یہ ملک سیاحوں کے لیے بے شمار قدرتی نظارے لیے بیٹھا ہے لیکن یہاں برفباری نہیں ہوتی لہذا برفباری کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے خواہش مند سیاح اس ملک کے بجائے دیگر برفیلے ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
مغربی افریقہ میں واقع ایک اسلامی ملک نائیجیریا خط استوا کے قریب تر ہے۔ اس ملک کا موسم بھی گرم و مرطوب ہے جہاں بارش ضرور ہوتی ہے لیکن اس ملک میں بھی برفباری کبھی نہیں ہوئی۔
کیربیئن کا جزیرے نما ملک جمائیکا، امریکہ کے شمال مشرق میں واقع ہے جو جنگلی حیوانات کی پناہ گاہ کہلایا جاتا ہے۔ اس ملک کا موسم گرم ہے جہاں بارش بھی ہوتی ہے اور نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔
گرم موسم کے سبب اس ملک میں آج تک برفباری نہیں ہوئی اور اسی سبب جمائیکا کے باشندے برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے دوسرے ممالک کی جانب سفر کرتے ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…