پاکستانی ساختہ کورونا وائرس تشخیصی کٹ استعمال کرنے کی اجازت

کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کو ایک بڑی کامیابی حاصل، کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے استعمال ہونے والی ٹیسٹگ کٹ اب پاکستان میں تیار ہوگی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کٹ کی تیاری کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹوئیٹر پیغام کے زریعے پوری قوم کو خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے تیار کردہ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ کی پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی منظوری دے دی اب کٹ کی تیاری پاکستان میں خود ہوگی۔ جس کے کافی فوائد سامنے آئیں گے جن میں کورونا وائرس کے تشخصی ٹیسٹ کی قیمت میں واضح کمی آئے گی ساتھ ہی پاکستان کے امپورٹ بل میں بھی کافی آجائے گی۔ جبکہ فواد چودھری کی جانب سے اسے حکومت پاکستان کا کورونا وائرس کے خلاف اہم سنگ میل بھی قرار دیا گیا ہے۔

اس ہی حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے کامیاب ٹیسٹ کٹ تیار کرنے پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اور اس سے منسلک تمام سائنسدانوں کو بہت مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لوگوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

یاد رہے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے 15 لاکھ کے قریب کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹ تیار کی تھیں، جن کو منظوری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے پاس بھیجا گیا تھا جس اب (ڈریپ) کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔

جبکہ واضح رہے پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کی ٹیسٹگ کٹ بیرون ممالک سے آیا کرتیں تھیں، جس میں ٹیسٹ لاگت زیادہ آیا کرتی ہے۔ ساتھ ہی دوسری جانب پاکستان میں کورونا دن بدن خوفناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے. اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ پچیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ان میں مرنے والوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں روزانہ اوسطاً پانچ ہزار کے قریب مریض کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago