پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر شہلا رضا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں، کورونا وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد شہلا رضا نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی اپنی ٹوئیٹ کے ساتھ اپنی کورونا وائرس کی تشخیصی رپورٹ کی تصاویر بھی لگائیں جس میں ان کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر وومن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شہلا رضا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید لکھا کہ اپنے دیگر گھر کے افراد کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ ساتھ ہی شہلا رضا نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں عوام سے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لئے دعا کی بھی درخواست کی ہے۔
یاد رہے رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا سے قبل سندھ اسمبلی کے پچیس اراکین اسمبلی اس مہلک وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس ہی دوران کورونا وائرس کی وجہ سے صوبائی وزیر سندھ حکومت غلام مرتضیٰ بلوچ اپنی جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔
جبکہ مجموعی طور پر اس وقت پورے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ صوبائے سندھ میں اس وقت کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 کے قریب ہے۔ البتہ ۔کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پورے ملک میں دوہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
دوسری جانب شوبز انڈسٹری کا معروف نام گلوکار رحیم شاہد بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہوں بھی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اپنے آپ کو اپنے ہی گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ رحیم شاہ کو کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں جس کے باعث انہوں نے کورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کروایا تھا۔
گلوکار رحیم شاہ نے اپنے جاری کردہ ٹوئیٹر پیغام میں کورونا رپورٹ مثبت آنے کی خبر سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہا کہ کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ہے۔ تمام پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل کئی شوبز ستارے اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں گلوکار ابرالحق، ندا یاسر اور یاسر نواز کا نام نمایا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…