کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانے ’پُسوڑی’ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑے ہیں تاہم اب اس گانے کی دُھن نے گوروں کو بھی متاثر کردیا اور یہ گانا یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے بلکہ اب اس گانے کو ایک اور اعزاز بھی ملا ہے کہ اس گانے کو نیدرلینڈ کی گلوکارہ ایما حیسٹرز نے اپنی انداز میں گاکر اس کا نیا ووژن متعارف کروا دیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
سوشل میڈیا پر ڈچ گلوکارہ ایما حیسٹرز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جارہا ہے اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ڈچ گلوکارہ آواز میں پنجابی تلفظ کی بہترین ادائیگی پر ان کی خوب تعریفیں کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کی پوسٹ پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خیال رہے کہ ‘پسوڑی‘ کو معروف گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گِل نے گایا ہے، اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں اور کمپوزیشن زلفی نے دی ہے۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا یہ پانچواں گانا 7 فروری کو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوگیا اور اس گانے کو 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اور اب تک پسوڑی کو یو ٹیوب پر 29 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔ جبکہ ’پسوڑی‘ کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر علی سیٹھی اور شائے گِل ٹاپ ٹرینڈ بن گئے تھے اور مداحوں نے گانے کی شاعری کے علاوہ ویڈیو کی تعریفیں بھی کیں تھیں۔
اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں افریقی اور عرب ممالک کے طرز کے سیٹ کو دکھایا گیا ہے جبکہ ویڈیو میں کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی بھی اس گانے میں محو رقص ہیں۔لوگوں نے اس گانے کے کلاسیکل انداز کو بھی کافی پسند کیاہے۔گزشتہ دنوں بھی یہ گانا میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ فائی کی عالمی وائرل ویڈیوز کی ٹاپ 50 فہرست میں تیسری پوزیشن پر رہا۔پسوڑی کےاس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علی سیٹھی نے انکشاف کیا کہ زلفی نے انہیں گزشتہ برس ہی بتادیا تھا کہ یہ عالمی سطح پر جگہ بنائے گا جس پروہ ہنسے اور کافی پی کر گانا بنانے پر غور کرنا شروع کردیا۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھارتی اداکار ارجن کپور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی تھی جس میں انہوں نے گانے کا اسکرین شوٹ لگایا اور ساتھ ہی گانے کے گلوکار علی سیٹھی اور شئے گل کو ٹیگ بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اور ٹی وی اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی بھی پسوڑی کی تعریف کرچکی ہیں۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…