وزیر اعلیٰ محمود خان نے گلوکارہ گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا

پشتو کی مشہور و معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹک ٹاک ریکارڈنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا اظہار برہمی، وزیر اعلی نے ٰ ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ روز پشتو زبان کی مشہور و معروف گلوکارہ گل پانڑہ کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ویڈیو کی ریکارڈنگ ایک سرکاری قیام گاہ پر ہوئی ہے اور وہ قیام گاہ کسی اور کی نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری قیام گاہ ہے۔ البتہ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے اس ویڈیو ریکارڈنگ کا نوٹس لے لیا گیا۔ نوٹس میں وزیراعلیٰ کی جانب سے پوچھا گیا ہے کہ گلوکارہ گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت کس نے دی. بعدازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے صوبے کے ہوم سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

موسیقی کے مشہور و معروف پروگرام کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے سابقہ قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کرکے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کی سرکاری عمارت میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جو بعدازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لے لیا ہے۔

یاد رہے ٹک ٹاک ویڈیوز کا اہم سرکاری اور حساس عمارتوں میں ریکارڈنگ کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے، اس سے قبل مشہور ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کئی اہم سرکاری اور حساس اداروں کی عمارتوں میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرچکی ہیں جس پر ان کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑھ چکا ہے۔ ساتھ ہی حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن بھی سندھ اسمبلی کی عمارت میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں۔ جس پر رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی جانب سے معذرت بھی سامنے آچکی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago