پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست تیار کر لی ہے جو 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ آئی سی سی کو گزشتہ 2 روز قبل جمع کروایا، آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیموں کو طے شدہ طریقہ کے مطابق اسپورٹ پریڈ سے ایک ماہ قبل نام جمع کرانے ہوتے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسپورٹ پریڈ 12 فروری سے شروع ہوگا۔
اسکواڈز کو حتمی شکل 11 فروری تک دی جا سکتی ہے، اس کے بعد آئی سی سی کی منظوری درکار ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان طریقہ کار پورا کرنے کے لیے آئی سی سی کو نام بھجوا دے
چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کیخلاف سہ فریقی سیریز کھیلنی ہے، جس کیلئے اسکواڈ کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم یہی اسکواڈ برقرار رکھا جائے گا جس میں کم ازکم تبدیلیاں ہوں۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اسکواڈ میں زخمی صائم ایوب کا نام بھی آئی سی سی کو بھجوایا گیا ہے جب کہ کئی ماہ سے نظر انداز فخر زمان اور امام الحق بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی کی جانب سے حتمی اسکواڈ کے لیے دی گئی 11 فروری کی ڈیڈ لائن تک قومی اسکواڈ میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ تاہم حتمی اسکواڈ میں عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔
اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم ، طیب طاہر، عرفان خان نیازی شامل ہیں، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ ،عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ، عباس آفریدی، کا نام بھی ابتدائی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ صائم ایوب کا نام بھی ابتدائی اسکواڈ میں بھیجا گیا.
اس سہ ملکی سیریز میں طویل عرصے بعد واپسی کرنیوالے اوپنر فخر زمان کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہونے کے ساتھ دفاعی چیمپئن بھی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…