اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا ہے لیکن یہ اب بھی ناممکن نہیں۔

پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امیدیں بظاہر کم ہیں لیکن کرکٹ کے کھیل میں کچھ بھی اس وقت ناممکن نہیں جب تک اس کے ہونے کا امکان مکمل طور پر رد نہیں ہوجاتا اور پاکستانی ٹیم کیلئے امکان اب بھی موجود ہے۔

Champions Trophy India Beats Pakistan

بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی اپروچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹیں بھی گنواتے رہے اور ڈاٹ بالز بھی کھیلتے رہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے باز 147 گیندوں یعنی تقریباً 25 اوورز میں کوئی رن نہ بناسکے۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بناسکی اور بھارت بآسانی 6 وکٹوں سے یہ میچ جیت گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا۔

:مزید پڑھیں

پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے نام بھجوا دیے

پاکستان کو اب اپنا اگلا میچ 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا، تب ہی پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کا موقع حاصل کر سکتی ہے۔

پیر کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا مقابلہ پاکستانی فینز کیلئِے اہم ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے یا میچ بارش کی وجہ سے واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو پاکستان کی ٹیم آفیشلی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی لیکن اگر بنگلا دیش یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کی امیدیں برقرار رہیں گی۔

پاکستان کرکٹ کے فینز کی نظریں اب کل کے نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ پر ہوں گی جو پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 19 فروری کو نیوزی لینڈ اور آج بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

2 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

دنیا کا خاتمہ قریب نیوٹن کا 1704 کے خط میں پیشن گوئی

 دنیا کا خاتمہ کب ہو گا؟ اس حوالے سے معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی ایک…

2 months ago