سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو دی، اس لئے دوبارہ لوٹنے آیا ہوں

ایک شخص جو پچھلے چند دنوں سے کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر متعدد دکانوں پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، اس کی جوس سینٹر میں دوران ڈکیتی ویڈیو نسب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ، تو جوس سینٹر کے مالک کے جانب سے ویڈیو فوٹیج کو جاری کردیا گیا، جس پر ردِعمل کے طور ڈاکوں نے اگلے روز پھر اس ہی جوس سینٹر پر ڈکیتی کی واردات کی۔

اطلاعات کے مطابق ایک مطلوبہ شخص کی جانب سے ایک ہی دکان کو اگلے ہی روز دوبارہ اس وقت لوٹا گیا، جب اس نے گزشتہ روز کی کارروائی کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ پولیس کے حوالے کی۔ اس دوران ڈاکو نے دکان کے مالک شخص کو بتایا کہ اس نے ڈکیتی کے واقعے کی فوٹیج پولیس کے حوالے کی ہے، لہذا جب ہی وہ دوبارہ اس کی دکان کو لوٹنے کے لئے آیا ہے۔

Image Source: Screengrab

سی سی ٹی وی فوٹیج کی ریکارڈنگ کے مطابق ایک مسلحہ شخص جو پولیس کے طرز کی وردی پہن کر پیر کے روز ایک جوس سینٹر میں داخل ہوکر لوٹ مار کرتا ہے، فوٹیج میں دیکھا گیا کہ نوجوان جہاں پولیس کی وردی کے رنگ کی پینٹ پہنا ہوا ہے وہیں ملزم نے موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی سندھ پولیس کی لگوا رکھی تھی، جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شخص حال میں 7 کے قریب وارداتیں کرچکا ہے۔

ایسے ہی ایک ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ایک دکان کے اندر داخل ہوتا ہے، بندوق کو دکان میں موجود کیشئیر پر رکھتا ہے اور جس کے بعد وہ کیشئیر تمام رقم ملزم کے حوالے کردیتا ہے۔

چنانچہ پولیس اب ملزم کی تلاش میں ہے، یہاں یہ بات جاننا انتہائی ضروری ہے کہ شہر بھر میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، چوری سمیت دیگر جرائم میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے بعد سے صورتحال مزید سے مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، ہم آئے دن سوشل میڈیا پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، کہ ڈاکو دن دہاڑے شہریوں کے ساتھ واردات کرتے ہیں، انہیں نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیتے ہیں۔

افسوس کے ساتھ لیکن اس تمام صورتحال میں یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اس میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کی نااہلی واضح ہے ، ان کی ذمہ داری ہے شہریوں کے جان اور مال کی حفاظت کرنا۔ موجودہ صورتحال مزید خراب سے خراب ہو، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مضبوط پلان کے ساتھ سامنے آنا چاہئے تاکہ روڈ پر چلتا ہوا کوئی بھی شخص اس خوف سے نہ گھومے کہ کوئی آئے گا اور ان سے لوٹ مار کرکے لے جائے گا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی جانب سے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹی کے ساتھ واردات کی کوشش کی گئی، اس دوران موٹر سائیکل سوار نے ڈکیٹی پر مزاحمت کی، تو ڈاکوؤں کی جانب سے جواباً کم سن بیٹی کے سامنے والد کو گولی مار دی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

Story Courtesy: ARY NEWS

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

3 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

4 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago