کار کی ڈگی سےبرہنہ اور تشدد زدہ شخص برآمد

کراچی کے ایک معروف شاپنگ مال کی پارکنگ میں اس وقت ایک دلخراش منظر رونما ہوا جب ایک کار سے برہنہ اور تشدد زدہ شخص برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق، اس بات کاا نکشاف اس وقت ہوا جب ایک شخص کو شاپنگ مال کی پارکنگ سے مدد کے لیے پکارتی آواز آئی۔ جب اس آواز کا تعاقب کیا گیا تو پارکنگ میں کھڑی ایک کار کی ڈگی میں ایک شخص بند پایا گیا۔

اس واقعے کا انکشاف پاکستان کی سماجی ویب سائٹ حالات اپ دیٹس پر ایک صارف نے کیا جس نے واقعے کی ویڈیو بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کی۔

Source: Facebook

سماجی ویب سائٹ پر واقعے کی نشاندہی کرنے والے صارف کےمطابق، بروز پیر وہ کلفٹن میں واقع ایک شاپنگ مال گیا جہاں اس نےمال کی پارکنگ سے مدد کے لیے پکارتی ایک آواز سنی۔ یہ آواز قریب کھڑی ایک کار سےآ رہی تھی۔

جلد ہی جائے وقوع پر شاپنگ مال کی سیکیورٹی پہنچی اور سوزی مہران ۔ کار کی ڈگی کھولی جہاں انھوں نے ایک برہنہ شخص کو پایا اس کے ساتھ ہی وہ شخص تشدد زدہ لگ رہا تھا۔ صارف نے لکھا کہ اس کو لوگوں کے اس سلوک پر افسوس ہوا۔

باوجود اس کے کہ لوگ اس برہنہ اور بد حال شخص کی مدد کرنا چاہتے تھے، شاپنگ مال کی سیکیورٹی نے پولیس کے جائے وقوع تک پہنچنے تک لوگوں کو ایسا کرنے سے روک رکھا۔ اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے عملے نے لوگوں کو کار کے اطراف جانے سے بھی روکے رکھا۔ لہذا لوگوں نے پولیس کا جائے وقوع پر پہنچنے کا انتظار کیا۔

واضح رہے کہ اس بارےمیں کہا جارہا ہے کہ وہ شخس کار کی ڈگی میں دو دن سے زائد سے پھنسا ہوا تھا۔واقعے کا انکشاف کرنےوالے شخص نے بتایا کہ کار میں پھنسے شخص سے آتی بدبو سے ایسا لگ رہا تھا کہ وہ شخص تین یا چاردن سے وہاں بند ہو۔

اب تک اس واقعے کے بارے میں کوئی نئی معلومات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ اس شخص کی شناخت، اس کی ذہنی کیفیت، اس کی جسمانی کیفیت کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہوسکا۔اس کے ساتھ ہی کار کے مالک کے بارے میں بھی کوئی معلومات منظر عام پر نہ آسکیں۔ گذشتہ سال لاہور میں ایک شخص مکمل برہنہ ہو کر ہنڈا  125  موٹر بائیک پر گھو متے دیکھا گیا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام ہوئی پاکستانیوں نے اس شخص کے طرزعمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago