خواتین کو ہراساں کرنے مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے، یہ وقت گزرنے کے ساتھ ایک عالمی مسئلہ بن کر سامنے آرہا ہے، افسوس کے ساتھ ہمارے ملک پاکستان میں بھی یہ مسئلہ اب اپنی جڑیں مضبوط کرتا جارہا ہے، انہی بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک واقعہ گزشتہ روز کراچی میں پیش آیا جہاں مارکیٹ میں برقعہ پہنے ایک شخص کو خواتین کو ہراساں کرنے کی شکایت پر دکانداروں نے اس کی درگت بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت مارکیٹ میں پیش آیا انتہائی شرمناک واقعہ جہاں ایک نوجوان برقعہ پہن کر مارکیٹ میں گھسا اور پھر اس نے مارکیٹ میں موجود خواتین کو مختلف انداز میں ہراساں کرنا شروع کیا۔ برقعے میں ملبوس شخص کی نازیبا حرکات اور سکنات محسوس کرنے پر مارکیٹ میں موجود خواتین نے وہاں پر موجود دوکانداروں سے شکایت کی، جس پر برقعہ پہننے شخص اعصاب پر قابو نہ رکھ سکا ، اور پھر دوکانداروں نے اسے پکڑا تو معلوم ہوا کیا وہ ناصرف ایک مرد ہیں بلکہ وہ برقعہ کے اندر برہنہ حالت میں موجود تھا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے موقع پر موجود عوام نے بےشرم انسان کی درگت بنائی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔
اس موقع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیا وہیں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم برقعہ پہننے مارکیٹ میں ادھر ادھر گھوم رہا تھا، اس دوران وہ خواتین کو مختلف انداز میں ہراساں کرتا، جس پر خواتین نے مارکیٹ میں موجود دوکانداروں کو شکایت کی۔ واضح رہے ملزم پارکنگ میں کھڑی گاڑی کے پاس اپنی پینٹ چھوڑ کر آیا تھا۔
ملزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پولیس نے مزید بتایا کہ مجرم پیشے کے اعتبار سے ایک نجی کمپنی میں سیلز مین ہے جبکہ وہ خود شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ تاہم لیاقت آباد ماڈل پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ میں ڈال دیا گیا تھا، بعدازاں ملزم کو عدالت سے بیل ملنے کے بعد ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
واضح رہے پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سڑک پر چلتی ہوئی خاتون کو چھڑنے سے لیکر 50 سالہ شخص کی جانب سے خاتون کو پارک میں پرچی پر موبائل نمبر لکھ کر دینے کے واقعات ہمیں ہمارے معاشرے کی پسماندگی کو ظاہر کرتے ہیں، کہ ایسے کاموں میں ملوث لوگوں کو دنیا کے ساتھ کیا آخرت کی بھی فکر ختم ہوگئی ہے، کیا یہ بھول چکے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز دیکھ رہا، ہر چیز کا اللہ تعالیٰ کو آخرت میں جواب دینا ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…