مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم “ہم ساتھ ساتھ ہیں” کی خوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پہلی مرتبہ کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں بھی 2018 میں ہی اچانک اس بات کا پتہ چلا تھا کہ وہ اس موذی مرض کا شکار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سونالی باندرے نے واضح کیا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کئی مہینے پہلے اس بارے میں پتا چلا تھا، مجھے بھی کچھ وقت پہلے ہی معلوم ہوا تھا کہ میں کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہوں۔بھارتی اداکارہ کے مطابق ڈاکٹروں نے انہیں علاج شروع کرنے سے پہلے ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف تیس فی صد چانسز ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جائیں گی لیکن انہیں اس بات کا مکمل یقین تھا کہ وہ اسے ضرور شکست دے دیں گی۔ سونالی باندرے نے کہا کہ کینسر ایک حقیقت ہے اور یہ دنیا میں موجود ہے جس سے ہر رنگ، نسل، مذہب اور جنس کا انسان متاثر ہوتا ہے لیکن بہت سارے لوگ اسکا شکار ہونے کے باوجود دوسروں تک پیغام نہیں پہنچا پاتے۔
اس موقع پر سونالی باندرے نے کہا کہ علاج کے دوران جب ان کے سر کے بال جھڑ گئے تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوا ہاں مگر وہ جذباتی ضرور ہوئیں کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ سب اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
سونالی باندرے میں جولائی 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں اور دوستوں کو اس وقت آگاہ کیا تھا جب وہ علاج کے لیے امریکا پہنچ چکی تھیں۔ سونالی باندرے جولائی سے دسمبر 2018 تک نیویارک کے ہسپتال میں زیر علاج رہی تھیں اور دوران علاج وہ اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔انہوں نے دوران علاج کبھی اپنی بیماری کی اسٹیج سے متعلق بات نہیں کی تھی، تاہم دسمبر 2018 میں صحت یابی کے بعد انہوں نے خدا کے شکرانے ادا کیے تھے۔
دوران علاج سر کے بال جھڑنے اور کیموتھراپی کی شدید تکلیف کے باعث اداکارہ کے اشکبار ہونے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔تاہم کینسر سے صحت یابی کے 4 سال بعد اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں آخری اسٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں خبردار کیا تھا کہ ان کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ کبری خان کینسر سے کیسے بچیں؟
خیال رہے کہ سونالی باندرے کی مشہور فلموں میں ‘کل ہو نہ ہو، لجا، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، ہمارا دل آپ کے پاس ہے، ڈھائی اکشر پریم کے، زخم، انگارے، میجر صاحب، دل جلے۔ بھائی، انگلش بابو، دیسی میم، ثپوت اور اپنے دم پر‘ شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم ‘ونس اپون ٹائم ان ممبئی: دوبارہ’ 5 سال قبل 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔ان کے شوہر فلم ڈائریکٹر گولڈی بہل ہیں، جن سے انہوں نے 2002 میں شادی کی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…