بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا بچپن میں جنسی ہراساں ہونے کا انکشاف

معروف بولی ووڈ اداکارہ اور کامیڈی رائیلٹی شو لاک اپ کی میزبان کنگنا رناوٹ نے اتوار کی نشر کردہ قسط میں انکشاف کیا کہ انہیں بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نامور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریپر منور فاروقی نے پروگرام کے ایک سیگمنٹ کے دوران بچپن میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنے کے واقعے کو یاد کیا، بعدازاں اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی اپنے بچپن میں اس ہی طرز کے واقعے کی نشاندہی کی اور افسوسناک واقعے کی خوفناک تفصیلات بیان کیں۔

Image Source: Instagram

کامیڈین منور فاروقی کا کہنا تھا کہ میں 6 یا 7 برس کا تھا، جب مجھے جنسی طور ہراساں کیا گیا، یہ سلسلہ کئی برسوں تک جاری رہا، اس وقت تک جب میں 11 سال کا لڑکا نہیں ہوگیا تھا، ہراساں کرنے والوں میں 2 افراد میرے رشتہ دار تھے، میں اس وقت یہ چیز نہیں سمجھا تھا، کیونکہ ہم سب قریبی رشتہ دار تھے۔

منور فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار جب یہ سب کچھ انتہاء سے زیادہ بڑھ گیا، تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہ سب کچھ رکنا چاہئے، میں نے یہ کچھ کبھی بھی کسی کے ساتھ شئیر نہیں کیا ہے، کیونکہ مجھے ان کا سامنا کرنا ہے اور انہیں اپنی فیملی کا سامنا کرنا ہے۔ میں نے ایک بار محسوس ہوا کہ شاید میرے والد کو علم ہوگیا ہے، لیکن انہوں نے مجھے بہت ڈانٹا۔ شاید انہوں نے بھی یہی محسوس کیا، جیسا میں نے محسوس کیا تھا، یہ ایسی چیز نہیں ہے، جو کھلے عام سامنے آنی چاہیے۔

Image Source: File

ایک پبلک پلیٹ فارم پر اپنا تجربہ شئیر کرنے پر منور فاروقی کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنا تجربہ شیئر کیا کہ “ہر سال بہت سارے بچے اس سے گزرتے ہیں لیکن ہم پبلک پلیٹ فارم پر اس کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ہم سب اس سے گزرتے ہیں، ہم سب کو کسی نہ کسی موقع پر نامناسب طور پر چھوا گیا ہے”۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ میں نے بھی بچپن میں اس طرح کی چیزوں کا سامنا کیا ہے، ہمارے محلے کا ایک نوجوان مجھے نامناسب انداز میں چھوتا تھا، وہ لڑکا مجھ سے تین چار سال بڑا تھا، شاید وہ اپنی جنسیت کو تلاش کر رہا تھا۔ اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ اس کا کیا مطلب ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کا خاندان کتنا ہی محفوظ ہے، تمام بچے اس سے گزرتے ہیں۔

Image Source: File

اس موقع پر اداکارہ کنگنا رناوٹ نے مزید کہا کہ حیران کن بات یہ ہے کہ جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد آپ کو ہی اس کا مجرم بنادیا جاتا ہے، یہ ہمارے معاشرے میں بچوں کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ جنسی ہراسانی کا شکار بچے نفسیاتی طور پر صدمے کا شکار ہوتے ہیں ، انہیں زندگی میں لاتعداد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر کا ملازم 14 دن تک جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا، فریحہ الطاف

اس دوران کنگنا رناوت نے کامیڈین منور فاروقی کی خوب پذیرائی کی، کہ انہوں نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے انتہائی بہادری کے ساتھ اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو بیان کیا۔

واضح رہے جنسی ہراسانی افسوس کے ساتھ ہمارے معاشرے کی ایک تلخ حقیقت ہے، یہ ایک ذہنی بیماری ہے، جو انسان کو درندگی کی جانب گامزن کردیتا یے، جبکہ معصوم بچے شرم اور ڈر کی وجہ سے اہلخانہ سے یہ باتیں چھپا دیتے ہیں، لہذا والدین اور گھر کے بڑوں کو چاہے اگر کبھی بچے اس طرح کی شکایت کریں تو فوراً ملزمان کے خلاف پولیس کارروائی کریں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago