بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان نوجوان سے شادی کرلی

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کی بڑی بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے مصری منگیتر نائل نصر سے شادی کرلی۔

یہ تقریب جینیفر گیٹس کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سڑکوں کو بند کردیا گیا جبکہ اس شادی پر 20 لاکھ ڈالرز کا خرچہ ہوا مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔

Image Source: Instagram

رپورٹ کے مطابق پہلے ایک خفیہ مسلم تقریب اور پھر 16 اکتوبر کو نیویارک میں ایک عام تقریب میں یہ جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا۔ اسی جگہ پہلے شادی کی رسومات نجی طور پر ادا کی گئی اور پھر دعوت کا انعقاد ہوا۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے کہ 2017 میں جینیفر گیٹس اور مصری مسلمان نوجوان کے دوستی و معاشقے کی رپورٹس سامنے آئی تھیں اور اس وقت یہ خبر زیر گردش تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔ تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن اس عرصے کے دوران دونوں میں قربتیں بڑھیں اور ہم وقت ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دئیے۔

بعدازاں ، جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کی جس کی تصدیق انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے کی گئی۔پوسٹ میں جینیفر گیٹس نے منگیتر کے ساتھ برف پوش علاقے میں کھنچوائی گئی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ 10 لاکھ بار بھی نائل نصر کی پیش کش قبول کرتیں اور وہی ان کے لیے بہترین شخص اور پہلی پسند ہیں۔

نائل نصر نے بھی جینیفر گیٹس کے ساتھ منگنی کے دوران کھنچوائی گئی تصاویر شیئر کیں جس میں بل گیٹس کی بیٹی کو انگوٹھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

مصری نوجوان نائل نصر کے والدین عرب ملک کویت میں آرکیٹک کی ایک کمپنی چلاتے ہیں، وہ کاروبار کے سلسلے میں ہی مصر سے 3 دہائیاں قبل کویت منتقل ہوئے تھے۔ نائل نصر کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی تاہم ان کی پرروش کویت میں ہوئی اور انہوں نے اعلیٰ تعلیم امریکا سے حاصل کی۔ نائل نصر اور جینیفر گیٹس نے امریکا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر کر رکھا ہے، مصری نوجوان نے 2013 جب کہ جینیفر گیٹس نے 2018 میں ماسٹر کیا۔

مزید پڑھیں: بل گیٹس نے پاکستانی نوجوان سکندر بزنجو کو گمنام کورونا ہیرو قرار دے دیا

تاہم ، رواں برس ستمبر میں جینیفر گیٹس نے شادی کی رسومات کے آغاز ہوا اور برائیڈل شاور کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کی میزبانی ملینڈا گیٹس نے کی تھی۔

دریں اثناء ، اس سال اگست میں جینیفر گیٹس کے والدین 65 سالہ بل گیٹس اور 56 سالہ ملینڈا فرنچ گیٹس کے درمیان شادی کے 27 سال بعد طلاق ہوگئی۔ان دونوں کے تین بچے ہیں جس میں جینیفر گیٹس اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، ان کے بعد 22 سالہ بھائی روری اور 19 سالہ بہن فوبی ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago