معروف گلوکار بلال سعید کی اپنے بھائی سے جھگڑے کی ویڈیو وائرل

لاہور میں معروف گلوکار بلال سعید کےبھائی اور بھابی سے نجی معاملے پر لڑائی جھگڑے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، دونوں بھائیوں کے مابین اس لڑائی کے دوران موقع پر موجود ڈولفن اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں مشہور گلوکار بلال سعید نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے غصؔے کی حالت میں اپنے بھائی اور بھابی پر لاتوں اور گھونسوں کی بوچھاڑ کردی۔ اس واقعے کی موبائل فوٹیج میں بلال سعید کو ڈولفن اہلکاروں کی موجودگی میں اپنے بھائی بھابی پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Image Source: Instagram

جیو نیوز کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری کو تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا تھا۔ بلال سعید کی جانب سے کارروائی کیلئے تھانہ سندر میں درخواست دی گئی تھی، بعدازاں گلوکار اور ان کے بھائی کے درمیان صلح بھی ہوچکی ہے۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہے اس وقت بھی بلال سعید کا نام ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے
۔

صارفین کی جانب سے خاتون کے ساتھ ہاتھا پائی پر گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تاہم اس معاملے پر بلال سعید کا مؤقف بھی سامنے آگیا، انہوں نے اس معاملے پر اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں اچھے سے جانتا ہوں کہ ایک خاتون کی عزت کیسی کی جاتی ہےاور یہ بھی جانتا ہوں کہ اس کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے۔ میں نےجو کچھ کیا ہے اپنے گھر کے تحفظ کے لئے کیا ہے کیونکہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ میں بہت عرصے سے ان لوگوں کی بلیک میلنگ اور غیر منصفانہ سلوک برداشت کر رہا ہوں۔ اب تک میں خاموش رہا کیوں کہ ظاہر ہے کہ بطور آرٹسٹ میری ترجیح میرا پیشہ ہے لیکن یہ لوگ میرے آرٹسٹ ہونے کا فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔ گلوکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے بھائی نے بہت بدتمیزی کی تھی جس پر جھگڑا ہوا، یہ میرا نجی مسئلہ تھا جو حل ہوچکا ہے۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی بلال سعید اپنی میوزک ویڈیو “قبول ہے”کو لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں شوٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے۔ یاد رہے کہ گانے کی ریلیز سے قبل تشہیر کے لیے صبا قمر اور بلال سعید نے چند تصاویر اور ایک ٹیزر شیئر کیا تھا جس پر متعدد لوگوں نے مسجد وزیر خان میں عکس بندی اور رقص کرنے پر اعتراض کیا اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا پھر دونوں فنکاروں کی جانب سے عوام سے معافی مانگ لی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago