کراچی کے علاقے بہادر آباد میں پولیس نے اسلحے کے زور پربھتہ خوری، بدمعاشی اور علاقہ مکینوں سے بدسلوکی کرنے والے گینگ کے سرغنہ منہاج شاہ عرف ڈان کو ساتھی کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بہادر آباد میں ڈان کے نام سے مشہور منہاج شاہ ولد شاہ سراج الحق گزشتہ کچھ عرصے سے علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے اور اپنے گینگ کے ساتھ مل کر علاقے میں بدمعاشی کرتا ہے اور علاقہ مکینوں سے بھتہ بھی وصول کرتا ہے ۔اس کے علاوہ بہادر آباد کا یہ مشہور ڈان اسلحے کے زور پر کھلم کھلا علاقے کے نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ بلیک میلینگ کے واقعات میں بھی ملوث رہا ہے۔
حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر منہاج شاہ عرف ڈان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ڈان غصے میں بے قابو ہوکر اسلحے کے زور پر علاقے کے نوجوان سے اپنا جوتے چٹوا رہا ہے اور کسی بھی ڈر خوف کے بغیر مبینہ طور پر اس واقعے کی ویڈیو بھی بنا رہا ہے۔
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیو ٹاؤن تھانے کی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور تھانے کے ایس ایچ او صفدر بروہی نے منہاج شاہ ولد شاہ سراج الحق اور اس کے ساتھی عمران ولد دلدار عرف گلو کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ گرفتاری کے اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ منہاج شاہ عرف ڈان کے اثرو روسوخ کی بناء پر وہ جلد حوالات سے رہا ہوسکتا ہے اور دوبارہ لوگوں کے لئے خوف کا سبب بن سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس اس سلسلے میں فوری اور مربوط اقدامات کرے اور علاقہ مکینوں کو اس گینگ سے نجات دلائے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں اور آئندہ اس طرح کی کارروائیاں نہ ہوں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کراچی کے شہری اپنے ہی علاقوں میں اس طرح کے تشدد کا نشانہ بنے ہیں ،نوجوان شاہ زیب خان کی ہلاکت اسلحے کے بے دریغ استعمال کا ایسا پہلا واقعہ تھا اور اس کے بعد اس طرح کے دیگر واقعات بھی رونما ہوئے ان میں تازہ ترین واقعہ ظافر زبیری کی المناک موت ہے
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…