بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی شوقین نکلیں

جب بات آتی ہے تفریح کی تو آج کے دور میں انٹرٹینمنٹ کا سب سے بڑا ذریعہ ٹی وی چینلز کو مانا جاسکتا ہے اور اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت ڈراموں کی ہے جس میں ہمارے معاشرے کے مختلف رنگوں کی کہانیاں دلچسپ انداز میں پیش کی جاتی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی ڈرامے اپنے بہترین اسکرپٹ اور کہانی کی وجہ سی پوری دنیا میں مقبول ہیں اور لوگ انہیں بہت بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی پاکستانی ڈرامے بڑے ذوق و شوق سے دیکھے جاتے ہیں بلکہ یوں کہنا بجا ہوگا کہ ڈرامہ نگاری سے لے کر اس کے آن ائیر ہونے تک پاکستانی انڈسٹری اپنے پڑوسی ملک سے بہت آگے ہے ۔

Image Source: Twitter

حال ہی میں قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ ہیں اور فارغ اوقات میں پاکستانی ڈرامے دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

دبئی میں مقیم ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گذشتہ روز مداحوں کے لئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے ہوئے ہیں اور پاکستانی ڈرامہ “میرا دل میرا دشمن “سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے مزید لکھا کہ بچے کے سونے کے بعد ایک کپ چیمو مائل چائے اور ہیش ٹیگ کے ساتھ ڈرامہ میرا دل میرا دشمن کا نام لکھا ہے تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ وہ آج کل کون سا ڈرامہ دیکھنا پسند کررہی ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ پاکستانی چینل اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے “میرا دل میرا دشمن “میں اداکارہ علیزے شاہ، ادکار و ہدایتکار یاسر نواز، اداکار نعمان سمیع کی جاندار اداکاری نے ڈرامے میں چار چاند لگا دئیے اور پاکستان میں بھی مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کو بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

اس حوالے سے یہ بتاتے چلیں کہ پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ٹی وی “زی زندگی “نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے بہت سے ڈرامے نشر کیے ہیں۔ ان ڈراموں میں میری زندگی ہے تو ، دل محلےکی حویلی، نم اور مورے پیا شامل ہیں اور ان ڈراموں نے ہندوستان میں بےپناہ شہرت پائی ہے۔

پاکستانی ڈرامہ سیریل انڈیا کےمقامی ٹی وی چینل پر دکھائے جانے کے بارے میں لوگوں کی رائے یہ تھی کہ پاکستانی ڈرامے بہت اچھے اور مہذبانہ ہیں اور وہ یہ ڈرامے دیکھ کر بہت محظوظ ہوئے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago