Categories: کھانے

بازار جیسی ذائقہ دار ‘چیز ‘اب گھر میں بنائیں

چیز کیلشیم اور وٹامنز سے بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کی من پسند غذا ہے بلکہ اسے بچوں کے استعمال کے لیے تو نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔ لہٰذا آج ہم گھر پر ہی چیز بنانے کی آسان ریسپی بتائیں گے۔ اس ریسپی میں چھوٹی چھوٹی ٹپس پر عمل کرتے ہوئے آپ بہت آسانی سے بالکل بازار جیسی مزیدار چیز گھر میں تیار کر سکتے ہیں۔

اجزاء

Image Source: Unsplash

دودھ- 2 لیٹر، سرکہ – 2 سے 3 ٹیبل اسپون، پانی-1 ٹیبل اسپون، سٹریک ایسڈ-1 ٹی اسپون، بیکینگ سوڈا-1 ٹی اسپون، نمک-1/2 ٹی اسپون نمک، مکھن-50 گرام، 1/4 کپ دودھ مکس کرنے کیلئے۔

ترکیب

Image Source: Unsplash

ایک پتیلی میں 2 لیٹر گائے کے دودھ کو ہلکی آنچ پر گرم ہونے کے لئے رکھ دیں، 5 سے 8 منٹ بعد دودھ کو چیک کرلیں کہ زیادہ گرم تو نہیں کیونکہ زیادہ گرم دودھ سے چیز تار دار نہیں بن سکتا۔ دودھ ہلکا سا گرم ہونے پر چولہے سے ہٹالیں اور اس میں دو ٹیبل اسپون سرکہ شامل کریں۔سرکہ کو ایک ، ایک چمچ کرکے دودھ میں شامل کریں اور ہلاتے جائیں ایک ساتھ پورا سرکہ مت ڈالیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تواس کو 5 سے 10 منٹ کے لئے ڈھک کر چھوڑ دیں۔ اب ایک چھلنی سے یہ دودھ اچھی طرح سے چھان لیں پھر ہاتھوں کی مدد سے بھی اس مکسچر میں سے اضافی پانی کو نچوڑ کر نکال لیں۔

Image Source: Unsplash

ایک پیالے میں ایک ٹیبل اسپون پانی لیں اور اس میں ایک ٹی اسپون سٹریک ایسڈ اور ایک ٹی اسپون بیکینگ سوڈا ڈال کر اچھے سے ملائیں۔ جب یہ اچھی طرح سے مل جائے تو اس میں آدھا ٹی اسپون نمک شامل کرکے دوبارہ اچھے طریقے سے ملائیں۔ اب گرینڈر میں تیار شدہ مکسچر کیساتھ یہ پانی شامل کریں اور اس میں 50 گرام مکھن اور 1/4 کپ دودھ ڈال کر پیس لیں۔

اب ایک پتیلی میں پانی کو اُبلنے پر رکھ دیں اور یہ مکسچر ایک پیالے میں نکال لیں یہ پیالہ ابالتے ہوئے پانی پر رکھیں اور آنچ کو ہلکا کردیں۔ اس مکسچر کو چمچ سے ہلاتے رہیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک کہ یہ پتلا نہ ہوجائے۔ جب یہ اچھی طرح پک جائے تو چولہے سے ہٹادیں۔ جس بھی ڈبے یا برتن میں چیز کو جمانا ہے اس میں پہلے بٹر پیپر بچھائیں اور اس میں یہ تیار مکسچر ڈالیں۔ مکسچر ڈالنے کے بعد اوپر سے پلاسٹک شیٹ لگائیں تاکہ چیز پر کوئی پپڑی نہ جمے۔

Image Source: Unsplash

اس مسکچر کو 5 سے 6 گھنٹے یا پھر پوری رات کے لئے فریج میں رکھ دیں۔اس سے چیز زرا سخت ہو کر مناسب شکل اختیار کرلے گی۔ جمنے کے بعد اس تیار شدہ چیز کو چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کاٹ کر رکھ لیں اور پھر جیسے چاہیں استعمال کریں۔ اس چیز کو پیزا میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ دودھ سے چیز تیار کرنے کے مرحلے کے دوران دودھ میں سے سارا پانی نکال لیا جاتا ہے، دودھ سے پنیر کی تیاری کا عمل پروٹین کی وافر مقدار فراہم کرنے کے ساتھ اس کو صحت کے لیے نہایت مفید بنانے کا باعث بھی بنتا ہے۔ چیز کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند اور اچھے کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی مقدار میں اضافہ کرتا ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں، بلڈ پریشر، امراضِ قلب، فالج اور میٹابولک امراض مثلاً ذیابطیس وغیرہ سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago