پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ و ماڈل ایمن سلیم نے اپنے حمل کا اعلان کرنے کے بعد جلد آنے والے ننھے مہمان کی جنس کا بھی انکشاف کردیا۔
سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ایمن سلیم نےگزشتہ برس 22 دسمبر کو کامران ملک نامی شخص کے ساتھ شادی کرکے نئی دنیا بسالی۔
شادی کے بعد ایمن اور کامران نے ازدواجی زندگی کے خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا لیکن کئی باہ بعد حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کرتے ہوئے اپنی حاملہ ہونے کا اعلان کرکے اپنے فینز کو دنگ کردیا۔ اب اداکارہ نے جلد آنے والے ننھے مہمان سے متعلق نئی اپڈیٹ بھی فراہم کردی ہیں
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن سلیم نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے شوہر کامران ملک کے ہمراہ گاڑیوں کے شو روم میں دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ایمن سلیم نیلے رنگ کے باڈی کون ڈریس میں ملبوس ہیں جبکہ انکے شوہر سفید شرٹ پہنے نظر آئے۔
جینڈر ریویل سیریمنی کی اس ویڈیو میں ایمن کے سامنے سیاہ رنگ کے کپڑے میں لپٹی ایک گاڑی موجود تھی جو چند ہی لمحوں بعد اپنی اصل رنگ میں سامنے آگئی۔
نیلے رنگ کی ’لیمبورگھینی’ کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ بآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ ایمن اور کامران کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے۔کیونکہ نیلا رنگ لڑکے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایمن نے کیپشن میں لکھا کہ،’بڑی خبر: یہ ایک ننھا شہزادہ ہے، اور ہم اس سے زیادہ خوش اور شکرگزار نہیں ہو سکتے الحمدللہ!!!’۔
اداکارہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید لکھا کہ،’سالگرہ مبارک ہو، شوہر صاحب – یہ ننھا لڑکا پہلے ہی آپ کا سب سے بہترین تحفہ بن چکا ہے!’۔
ایمن سلیم نےاس کے ساتھ اپنی پوسٹ میں جینڈر ریویل کی تقریب کا اہتمام کرنے والوں کا شکریہ اداکیا اور ہیش ٹیگ ’بے بی ملک’ اور ’جینڈر ریویل’ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’شکریہ، اتنے شاندار کار ریپ اور مختصر وقت میں بہترین جینڈر ریویل کا اہتمام کرنے کے لیے’۔
دوسری جانب ایمن سلیم کے ننھے مہمان کا جینڈر ریویل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین انہیں خوب مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
ایمن سلیم کا شمار ٹی وی کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے سال 2021 میں کامیڈی ڈرامہ ‘چپکے چپکے’ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور بیسٹ ایمرجنگ ٹیلنٹ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہیں جبکہ بعد میں انہیں ڈراما سیریل ’پریستان’ اور ’ابن حوا’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتے دیکھا گیا۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…