ایمن سلیم کا اپنی شادی میں ڈانس ،دھوم مچادی یا ناک کٹوادی

ڈراما سیریل “چپکے چپکے” میں “مشی” کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ ایمن سلیم کی شادی کی تقریبا ت کراچی میں جاری ہیں، اداکارہ ایمن سلیم نے 22 دسمبر کو ایک پُروقار تقریب کے دوران کامران ملک نامی شخص سے نکاح کیا تھا۔

اداکارہ ایمن سلیم کو اپنی شادی کے دوران ڈانس کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نکاح کے بعد اس جوڑے کی ڈھولکی، مایوں اور مہندی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Aymen Saleem Dance

اب ایمن سلیم کی مہندی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اداکارہ سفید لہنگے میں ملبوس ڈانس فلور پر راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کے سُپر ہٹ گانے “آفریں آفریں” پر اپنے ڈانس کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف ایمن سلیم کو ڈانس کے دوران تقریب میں موجود مہمانوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی تھی تو وہیں دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے ڈانس کا مذاق اُڑایا اور ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے ایمن سلیم کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “باجی! لہنگا سنبھال لیں یا ڈانس کرلیں” ایک اور صارف نے کہا کہ “شرم تو پہلے ہی نہیں تھی لیکن آج پتا چل گیا کہ ڈانس بھی نہیں آتا”، صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ “ایمن سلیم کو نہ شرم آتی ہے اور نہ ہی ڈانس”۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم معروف سابق کرکٹر سلیم ملک کی بیٹی ہیں انہوں نے 2021 میں ڈراما سیریل چپکے چپکے سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

5 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago