شیطان بڈھیاں کہنے والے کو اداکارہ عائشہ عمر کا کرارا جواب

یہ دنیا کی ایک حقیقت ہے کہ ہر جاندار نے زندگی کے ہر دور سے گزرنا ہے یعنی بچپن، جوانی، بوڑھاپا۔ کوئی بھی انسان ایک یکساں دور تک اپنے آپ کو محدود نہیں کرسکتا ہے۔ لیکن افسوس ہمارے معاشرے میں کسی کی تضحیک کرنے کے لئے ناقدین ہر حد تک گر جاتے ہیں، ایسا ہی کچھ حال میں سوشل میڈیا پر دیکھا گیا، جب چند پرانی اداکاراؤں کی ایک تصویر پر ایک صارف نے ہتک آمیز جملہ ادا کیا، جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے بھی صارف کو کرارا جواب دے کر منہ بند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر معروف ڈائریکٹر ایجلین ملک کی سالگرہ کی تقریب میں اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شئیر کی، اس میں لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری، ثمینہ احمد ایجلین ملک، ارجمومند رحیم، صباء حمید، عائشہ عمر اور وہ خود موجود تھیں۔

Image Source: Instagram

یہ تصویر جہاں بہترین انداز میں عکس بند کی گئی تھی بلکہ وہیں اس تصویر کی اپنی خوبصورتی ایک الگ خوبصورتی اس وجہ سے اور بھی تھی، کہ اس میں موجود وہ فنکار ہیں، جو پچھلے کئی دہائیوں سے ناصرف ملک کی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہے بلکہ ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی بھی نہیں ہیں۔

لیکن افسوس ہمارے ہاں اپنے فنکاروں کی لوگ قدر عموماً اس وقت کرتے ہیں جب وہ اس دنیا فانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ اس سے قبل کوئی نہ کوئی خامی اور تنقید کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اور اب یہ سوشل میڈیا کی ایجاد، جس سے جہاں مداحوں کو اپنے پسندیدہ فنکاروں سے براہ راست رابطے رکھنے کا ایک موقع ملا ہے، وہیں کچھ ناقدین اس کا غلط استعمال کرتے ہیں اور جان بوجھ کر نازیبا کلمات ادا کرتے ہیں، جس کا واحد مقصد یہی ہوتا ہے کہ مشہور شخصیات انہیں ردعمل دیں۔ اور ایسا ہی کچھ اس پوسٹ میں دیکھا گیا، جس میں ایک صارف نے تصویر میں موجود فنکاروں کو “شیطان بڈھایاں” کہہ کر مخاطب کیا۔

Image Source: Instagram

اس غیراخلاقی تنقید پر اداکارہ عفت عمر پر اداکارہ نے کرارا دیا، عفت عمر لکھتی ہیں کہ یقیناً جس کی کوئی آئی ڈی اور فالورز ایسی بکواس کرسکتا ہے۔

بعدازاں اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے بھی سخت ردعمل دیکھا گیا، انہوں نے بوڑھا، عمر رسیدہ جیسی تنقید کرنے والوں پر لکھا کہ “ہر خوبصورت اور جوان شخص کو بوڑھا ہونا ہوتا ہے، یہ انسانی زندگی کا قدرتی عمل ہے، کہ اسے عمر رسیدہ ہونا ہی پڑتا ہے۔ اور یہ کہ صحت مند ڈھلتی عمر بھی ایک نعمت ہے۔

اس موقع پر اداکارہ عائشہ عمر نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ بڑھتی عمر کو لوگوں کی توہین کے لیے کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ عمر کا طعنہ دینے والے افراد کے دادا، دادی یا والدین کی عمر نہیں بڑھتی؟ کیا یہ لوگ ان کیلئے بھی اسی زبان کا استعمال کرتے ہیں؟

Image Source: Instagram

اداکارہ عائشہ عمر نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آئیں ہر عمر کے افراد کی عزت کریں اور انہیں ان کا مقام دیں۔ اس دوران انہوں نے ایجلین ملک اور خاص کر عفت عمر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مذکورہ تصویر شئیر کی اور تمام خوبصورت کو ایک ساتھ جمع کیا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل اداکارہ سائرہ یوسف کی جانب سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھی، جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے بے انتہا تنقید کا نشانہ بنایا تھا، کسی نے ان کے چہرے کہ جھرریوں کی نشاندہی کی، تو کسی نے بوڑھی ہونے کے طعنے دیئے، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔

ایسا ایک سلسلہ اداکارہ غنا علی کے معاملے میں بھی دیکھا گیا تھا، حال ہی میں وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ اس موقع پر ہمارے معاشرے کی چھوٹی اور سطحی سوچ نکل کر سامنے آئی اور لوگوں کی جانب سے غنا علی کے شوہر کی جسامت کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی مذاق بنایا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago