اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی پرسکون زندگی کا راز بتا دیا

پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عائشہ عمر، یہ وہ نام ہیں جنہیں کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے، اپنی باکمال اور بہترین اداکاری کے باعث انڈسٹری میں وہ اپنی ایک منفرد اور علحیدہ شناخت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج عائشہ عمر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جن کی ایک بڑی فین فلائنگ ہے۔

حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے فینز سے لائف سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر سے ان کی روز مرہ کی زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا جس میں انہوں نے فینز کو بتایا کہ وہ یوں تو دن بھر میں کئی کام کرتی ہیں البتہ سورہ رحمان کی تلاوت سننا ان کا روز کا معمول ہے۔

Image Source: Reviewit.pk

اپنے یوٹیوب چینل پر فینز سے بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ ذہنی سکون کے لئے روزانہ سورہ رحمان کی تلاوت سنتی ہیں۔ ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب وہ سورہ رحمٰن کی تلاوت نہیں سنتی ہوں، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لازمی قاری عبد الباسط کی آواز میں پڑھی جانے والی سورہ رحمٰن کو لازمی میں سنیں۔ کیونکہ ان کی آواز میں پڑھی جانے والی سورہ رحمان کی تلاوت میں انہیں بہت زیادہ زہنی سکون ملتا ہے۔

یہی نہیں، عائشہ عمر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کے ذہن میں کوئی منفی سوچ ہو یا کوئی ذہنی تناؤ محسوس کررہی ہوں تو وہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں جس سے ان کو بہت ذہنی سکون ملتا ہے۔

اس حوالے سے مزید جانئے: بولی ووڈ کیلئے ایک اور بری خبر، سنجے دت کینسر کے مرض میں مبتلا

یوٹیوب سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ وہ ناصرف روزانہ سورہ سورہ رحمٰن کی تلاوت سنتی ہیں بلکہ وہ روزانہ پانچ وقت کی نماز بھی باقاعدگی سے ادا کرتی ہیں۔ ان کا کہنہ تھا کہ نماز سے ناصرف انسان کو ذہنی سکون ملتا ہے بلکہ وہ اپنے رب کے بہت قریب تر بھی ہوجاتا ہے۔

یاد رہے معروف فلمی اور ٹی اداکارہ عائشہ عمر کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہیں۔ جبکہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے پاکستان میوزک انڈسٹری میں بھی اپنے قدم رکھے ہیں، جو کہ عوام کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں سال 2016 میں فلم کراچی سے لاہور میں زبردست اداکاری پر اے آر وائی فلم ایوارڈ فور بیسٹ اسٹار ڈیبیو فی میل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago