خاتون نے خودکشی کیوں کی، آڈیو پیغام میں اصل حقائق سامنے آگئے

شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر 2 میں ٹی اینڈ ٹی فلیٹس میں خودکشی کرنے والی خاتون کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی، متوفیہ خاتون کے ایک ایزی لوڈ کرنے والے شخص سے ناجائز تعلقات تھے جو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسے بلیک میل کررہا تھا، شوہر نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروادی۔

تفصیلات کے مطابق گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرنے والی خاتون کے شوہر نے اس واقعے کی ایف آئی آر ملحقہ تھانے میں درج کروائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 36 سالہ متوفی ثوبیہ کے ایک ایزی لوڈ کرنے والے شخص سے دوستی تھی اور ان کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ اس ایزی لوڈ کرنے والے شخص نے ہی متوفی خاتون کا نمبر اپنے دوستوں میں بانٹا ، جو خاتون کو کالز کرکے ہراساں کررہے تھے۔ کالز پر خاتون کو بلیک میل کرنے ساتھ یہ لڑکے اس سے ملنے پر بھی اصرار کر رہے تھے اور بات نہ ماننے کی صورت میں خاتون کے بچوں کو نقصان پہچانے کی دھمکیاں دے رہے تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہراساں کرنے والے لڑکوں نے جعلی نکاح نامہ بھی بنوایا ہوا تھا۔

Image Source: Medium

واضح رہے کہ شادمان ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے اپنے دوپٹے کی مدد سے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، ظاہری طور پر متوفیہ خاتون کی خودکشی کی وجہ کو اس کے شوہر کی بیروزگاری سے جوڑا گیا لیکن پھر خودکشی سے قبل اپنی دوست کو بھیجے گئے آڈیو پیغامات میں متوفی خاتون کو بلیک میل کرنے کی نشاندہی ہوئی۔ ان آڈیو میسیجز میں ثوبیہ نے اپنی دوست کو روتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ جو ہوا ہے میں نے پوری رات جاگ کر گزاری ہے، مجھے کالز کی جارہی ہیں ڈرایا جارہا ہے کہ ہم سے آکر ملو۔

Image Source: Screengrab

جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ میں کیا ہوں، کیا ایک گوشت کا ٹکڑا ہوں میری کوئی اہمیت نہیں ہے، مجھے ڈرایا جارہا ہے کہ میرے بچوں کو مار دیں گے، میری جان پر بنی ہوئی اور برداشت نہیں کرسکتی، مجھے ہراساں کررہے ہیں میرا نمبر بانٹا گیا ہے، یہ سب میں برداشت نہیں کرسکتی۔ آڈیو میسیج متوفی خاتون نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے میں نے اتنی بڑی قربانی دیدی، میرے لیے دعا کرنا اور مجھے معاف کردینا، میں جو قدم اٹھانے جارہی ہوں وہ میری زندگی کا اختتام ہے، اس محلے کے کئی لڑکے ہیں جو مجھے بلیک میل کر رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ بات نہیں سنی تو بچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور اس حوالے سے جعلی نکاح کرکے میری ویڈیو بنائی گئی اور پھر وائرل کی گئی۔

خودکشی کے اس واقعے میں خاتون کے آڈیو پیغامات میں ہراسگی کے عناصر کی نشاندہی پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے تھے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق اس معاملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago