اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال بعد شراب برآمدگی کیس سے باعزت بری

مشہور و معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو 9 سال بعد اسلام آباد ائیرپورٹ پر شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کیس میں روالپنڈی سول کورٹ نے باعزت بری کردیا۔ ان پر بیرون ملک سے شراب کی دو بوتلیں لیکر آنے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق روالپنڈی کی سول عدالت میں عتیقہ اوڈھو کے خلاف سال 2011 میں درج ہونے والے مقدمے کی آج سماعت ہوئی، مقدمے کی سربراہی سول جج یاسر چوہدری نے کی، جنہوں نے شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کیس کی تحقیقات میں عتیقہ اوڈھو کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر اُنہیں باعزت بری کرنے کا فیصلہ دیا۔

واضح رہے عتیقہ اوڈھو کے خلاف الزام تھا کہ وہ 4 جون سال 2011 کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی فلائٹ پی کے -301 سے اسلام آباد سے کراچی سفر کررہی تھیں۔ جہاں ائیرپورٹ پر تلاشی کے دوران اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیگ سے انٹرنیشنل برانڈ کی دو عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں تھیں۔ جس کے بعد دونوں بوتلیں قانون کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے اپنی تحویل میں لے لی گئیں تھیں تاہم عتیقہ اوڈھو کو اس وقت جانے کی اجازت دے دی گئی تھیں۔

Image Source: Facebook

جبکہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حوالے سے اگر بات کرلی جائے تو اس وقت اداکارہ عتیقہ اوڈھو محض ایک سینئیر اداکارہ ہی نہیں تھیں بلکہ وہ سابق صدر پاکستان اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکرٹری انفارمیشن بھی تھیں۔ البتہ جب شراب کی بوتلوں کی برآمدگی کی خبر میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے معاملے کا سوموٹو ایکشن لے لیا۔

ساتھ ہی اس کیس میں چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پولیس اور کسٹم حکام سے سوال بھی کیا کہ آخر انہوں نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف کوئی کیس کیوں نہیں درج کیا۔ جس کے بعد کسٹم حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن کو لاء سوٹ بھیجا گیا جس کے بعد اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف 1979 کے قانون کی شق 3/4 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ اگرچہ اداکارہ اور سیکرٹری انفارمیشن آل پاکستان مسلم لیگ کو تین روز بعد ہی روالپنڈی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا ساتھ ہی پولیس کو پابند بھی کردیا گیا تھا کہ انہیں گرفتار اور ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

مزید جانئے: پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بیچھڑے 20 برس گزر گئے

Image Source; Instagram

تاہم اس کے اس کیس کی سماعت تقریباً 9 برس تک ہوئی جس میں بتایا گیا ہے کہ اس کیس میں پچھلے 9 سالوں میں تقریبا 210 کے قریب عدالتی پیشیاں ہوئیں ہیں جبکہ 16 جج تبدیل ہوئے۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ انصاف دیر سے ملا لیکن انصاف بالاخر مل گیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago