عاصم اظہر نے بالاخر ہانیہ عامر کی رائے پر اپنا موقف دے دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اور معروف ستارے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر سے کون واقف نہیں ہے۔ ان دنوں دونوں ہی ستارے ہیں خبروں کی زد میں ہیں، ہانیہ عامر نے اپنے اور عاصم اظہر کے تعلقات کی تردید کی، جس پر گویا سوشل میڈیا پر کوئی طوفان آگیا ہو۔ لوگوں کی جانب سے عاصم اظہر کے حق میں آواز بلند کی جانے لگی تاہم عاصم اظہر نے اس حوالے خوموشی اختیار رکھی لیکن بالآخر عاصم اظہر نے اب اپنا چپ کر روزہ توڑتے ہوئے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ محلے کی پھو پھو نہ بنیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ بیان میں عاصم اظہر نے لکھا کہ ہانیہ عامر نے ان کے حوالے سے لکھا ہے کہ ہم دونوں کی بیچ جو تعلق ہے وہ لوگوں کی عقل و فہم سے بڑھ کر ہے۔ جس پر عاصم اظہر کا کہنہ ہے کہ میرے لئے یہ ایک بہت بڑا لیبل یعنی پذیرائی ہے۔ لہذا انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ “تو آرام سے بیٹھوں سارے، ہر جگہ محلے کی پھوپھو نہیں بنتے۔

عاصم اظہر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں مزید لکھا کہ “ہانیہ عامر ایک بہت زیادہ مہربان اور خوبصورت ترین انسان ہیں اور مجھ پر ان کے وہی اثرات بھی تھے۔ میں نے ہانیہ عامر سے اچھی چیزیں سیکھی ہیں۔ اور ان کہ طرف سے ایسے الفاظ میرے لئے بہت بڑھ کر ہیں۔

ساتھ ہی گلوکار عاصم اظہر نے اپنے آنے والے گانے کے حوالے سے لکھا کہ ” جیسا انہوں یہ پہلے بتایا تھا کہ ان کو پسند پے کہ وہ اپنے آرٹ کے ذریعے بات کریں، تو انہوں اپنے گانے کا پہلا لوک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس 23 جولائی کو ان کا نیا گانا “سونیے” ریلیز ہورہا ہے، جس پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ سب کو یہ گانا ضرور پسند آئے گا۔

یاد رہے کچھ روز اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ کو ایک سیشن انٹرویو میں عاصم اظہر اور ان کے رشتے کے حوالے سے سوال پر ہانیہ عامر نے کہا تھا کہ عاصم اظہر اور ان کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم دونوں ابھی بھی ساتھ ہیں پر ہم دونوں بہت اچھے اور بہترین دوست ہیں، تاہم ہم دونوں کسی بھی قسم کے ریلیشن شپ میں نہیں ہے۔ جس پر انٹرویو لینے والی اداکارہ آئمہ بیگ نے بھی حیران ہوکر کہا تھا کہ “یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ تھا “.

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ڈاکٹر ادیب رضوی کو عالمی طبی اعزاز سے نوازا گیا

کراچی، 12 اپریل:  جنوبی ایشیا کے خطہ میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات خدمات…

2 weeks ago

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

3 weeks ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago