منگل کے روز سوشل میڈیا پر مشہور ومعروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے حوالے سے ایک خبر وائرل ہوئی کہ گلوکار کی ماڈل اور بلاگر میرب علی کی منگنی ہوگئی ہے۔ یہ خبر دن کی سب سے بڑی خبر قرار دی جا رہی تھی، یہی وجہ ہے کہ پورا دن سوشل میڈیا پر گلوکار کی منگنی کی خبر ٹاپ ٹرینڈ رہی، مداحوں بھی اس خبر پر خوب خوش دیکھائی دیئے، تاہم گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اس پوری خبر کے حوالے اپنے مداحوں کے لئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر گلوکار عاصم اظہر نے مداحوں کو مخالطب کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر ان کی جانب سے خود مداحوں کے لئے جاری کی جائے گی، جیسا کہ ہمیشہ کیا جاتا رہا ہے۔ البتہ عاصم اظہر نے اپنی منگنی سے متعلق افواہوں کی براہ راست کوئی تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے گلوکار عاصم اظہر یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں، جہاں انتہائی کم وقت کے عرصے میں انہوں نے اپنی سریلی آواز سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں انگنت لوگوں کو اپنا مداح بنایا ہے وہیں ان کی دریا دل شخصیت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ لیکن افسوس پچھلے کچھ عرصے سے کافی منفی خبروں کی زد میں رہے ہیں۔
اگر ماضی میں جائیں اور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ یانیہ عامر کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھیں، تو لگتا یوں ہی تھا کہ دونوں فنکار شاید ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد سب اس وقت حیران رہے گئے، جب اداکارہ ہانیہ عامر نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے، انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیا، جس پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر جسٹس فور عاصم کے نام ایک مہم بھی چلائی۔
تاہم گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک دوسرے پر غیر اعلانیہ بیان بازی نے اس بات کو مکمل واضح کر دیا کہ دونوں میں اب ناصرف فاصلے کافی بڑھ چکے ہیں بلکہ دونوں اب اپنی اپنی زندگیوں میں بھی آگے بڑھ گئے ہیں۔ تاہم پچھلے دو روز سے یہ خبر زیر گردش ہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی میرب علی کے ساتھ منگنی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اگر میرب علی کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو وہ ایک فیشن بلاگر اور ماڈل ہیں۔ جبکہ میرب کو انڈسٹری میں گلوکار عاصم اظہر کے قریبی دوستوں میں شمار کیا جاتا ہے، حالیہ کچھ عرصے میں دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کا جائزہ لیں، تو انہیں ان دنوں کافی بار ایک ساتھ دیکھا بھی گیا ہے۔
کچھ عرصہ قبل جہاں دنوں فنکاروں کو ایک ساتھ جیمنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا جا چکا ہے وہیں دنوں فنکار ماضی میں ایک دوسرے کی والدہ اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ تصویریں بھی شئیر کرتے رہے ہیں۔ اس افواہ کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی لیکن یہ بات لوگوں کے لئے اس لحاظ سے حیران کن ہے کہ میرب علی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھی اچھی دوست رہی ہیں۔ اگرچے اب دوستی برقرار ہے یا نہیں، اس کا تاحال کسی کو معلوم نہیں ہے۔
واضح رہے گلوکار عاصم اظہر اپنی زبردست گائیکی کے باعث نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتے ہیں لیکن کئی افسوس جب گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بریک اپ کی خبریں سامنے آئیں تھی، تو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے انہیں سخت ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑھا تھا۔ بعدازاں ان کی اور ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو لیکر بیان بازی بھی ہوئی تھی۔ جس کے بعد عاصم اظہر نے اس پورے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے، ہانیہ عامر کے روئیے پر سوالات کھڑے کئے تھے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…