پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرب علی نے شادی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
میرب علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے گلوکار عاصم اظہر سے اپنی منگنی کے بارے میں بات کی۔
میرب نے بتایا کہ میں نے عاصم سے منگنی اس لیے کی کیونکہ ہمارے والدین چاہتے تھے کہ ہماری منگنی ہوجائے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منگنی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں اور عاصم ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔
میرب علی نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اتنا مشکل سوال پوچھ لیاجتنا جلدی فیملی کہے گی، ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں ، بڑے جب کہیں گے، جیسا کہیں گے ویسے ہی کرلیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ چاہے شادی جلدی ہو یا پھر دیرسے ہو
۔ انہوں نے کہا کہ ’میں مستقبل کے حوالے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتی کیونکہ جب آپ کسی چیز کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تو آپ کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہو جاتی ہیں اور جب وہ پوری نہیں ہوتی تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے‘۔
انہوں نے مزیدکہا کہ’ظاہر ہے شادی کرنے کا ارادہ تو ہے لیکن دیکھیں اب کب تک شادی ہوتی ہے، فی الحال تو میری ساری توجہ اپنی وکالت کی ڈگری مکمل کرنے پر ہے۔
گزشتہ سال مارچ میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعداداکارہ میرب علی سے گھروالوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔
آپ کوبتاتے ہیں ماڈل سے اداکارہ بننے والی اداکارہ میرب علی نے اپنی اداکاری کا آغاز سجاد علی کی میوزک ویڈیو سے کیا، اور ان کے مشہور ڈرامے ’صنِف آہن‘، ’پرستان‘ اور ’وبال‘ ہیں ۔ میرب علی کا تعلق گلگت سے ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…