خوبانی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو بآسانی دستیاب ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کو پسند بھی ہوتا ہے۔ فوائد سے بھرپور خوبانی ایک چھوٹا سا پھل ہے جو آڑو اور آلوچے جیسے پھلوں سے مشابہت رکھتا ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں خوبانی کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے جبکہ اسے سکھا کر محفوظ کرنے کے نتیجے میں اس کی غذائیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق خوبانی میں وٹامن اے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اسی لیے اس کا استعمال کمزور نظر کو تیز کرتا ہے، جَلد بڑھاپے اور اعصابی کمزوری سے تحفظ فراہم کرتا ہے، گھٹنوں، جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے اور دل و دماغ کو طاقت بخشتا ہے۔خوبانی کا استعمال ہمیں کئی اور عام امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے کچھ اہم اور خاص فوائد کے متعلق جانتے ہیں۔
فائبر سے بھرپور
خوبانی چاہے خشک ہو یا تازہ، دونوں صورتوں میں یہ فائبر کا بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے۔ فائبر انسانی جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے، جس سے ہمارے دل کو تحفظ ملتا ہے۔ فائبر، انسانی جسم میں اچھے کولیسٹرول کی سطح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔
خوبانی میں موجود پوٹاشیم سے دل کی دھڑکن ریگولیٹ ہوتی ہے۔ خوبانی میں پایا جانے والا لائیکوپین دل کے لیےنہایت مضر کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کم کرکے شریانوں کو صاف رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین دن میں روزانہ کم از کم ایک یا دو خوبانی کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ہڈیوں کی مضبوطی
خوبانی میں بہت ساکیلشیم پایا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ کہ انسانی جسم میں پوٹاشیم کی کثیر مقدار کے بغیر، کیلشیم جسم میں بآسانی حل نہیں ہوپاتا اور نہ ہی بہترین کارکردگی انجام دے پاتا ہے۔ خوبانی میں یہ دونوں غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں ۔ پوٹاشیم، ہمارے جسم میں الیکٹرولائٹس کی سطح کو بھی بہتر بناتا ہے، جس سے مسلز ٹھیک سے کام کرتے ہیں۔
خون کی کمی دور
ماہرین کی رائے کے مطابق خوبانی کا استعمال خون میں حرارت اور حدّت پیدا کرتا ہے۔ خوبانی میں دو قسم کا آئرن پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں جلد جذب ہوجاتا ہے، جس سے اینیمیا کے امکانات ختم ہوجاتے ہیں۔
جِلد کیلئے مفید
وٹامن سی، وٹامن اے اور فائٹو نیوٹرینٹس بطور مجموعہ جِلد کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ خوبانی میں یہ تینوں اجزاء کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب خوبانی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔ لہٰذا بہترین جِلد کے حصول کے لیے خوبانی کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا نہ بھولیں۔
پیٹ کے کیڑے
بچوں کو زیادہ تر پیٹ کے کیڑوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ بعض اوقات بڑوں کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پیٹ کے کیڑوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر روز پچاس گرام خشک خوبانی کے ساتھ سبز چائے نہار منہ استعمال کریں۔ کچھ دن میں کیڑے ختم ہونا شروع ہو جائیں گے۔
بدہضمی دور
خوبانی غذائی ریشہ سے بھرپور ہوتی ہے اور یہ ہاضمہ کے لیے بہترین ثابت ہوتی ہے۔ اس پھل میں شامل فیٹی ایسڈتیزی سے آنتوں کی صفائی کرتے ہوئے انہیں مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ غذائی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ جن افراد کا معدہ کمزور ہو، وہ کھانا کھانے سے قبل خوبانی استعمال کریں تو بد ہضمی اور پیٹ کے جملہ امراض میں شفا ملتی ہے۔ خوبانی کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے۔
کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…
سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…
کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…
فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…
پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…