پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اگلی دلہن انمول بلوچ

سال 2025 شوبز شخصیات کی شادیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے، سال کےشروع میں ہی جہاں کئی شوبز شخصیات کی شادیاں ہوئیں وہیں کچھ شوبز ستاروں کی شادیوں کی افواہوں نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی۔

اداکارہ ماورا حسین، نیلم منیر اور کبریٰ خان کے بعد اب انمول بلوچ بھی پیا گھر سدھارنے کو تیار ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات کی طرح مقبول اداکارہ انمول بلوچ کی بھی رواں برس شادی ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔

Anmol Baloch Next Bride

معروف اداکارہ کی شادی سے متعلق کوئی طے شدہ وقت نہیں بتایا گیا، تاہم امکان ہے کہ انمول بلوچ رواں سال 2025ء کے وسط تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی،بتایا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ کے دولہا کا تعلق شوبز سے نہیں بلکہ ان کا دولہا ایک کاروباری شخصیت ہے۔

:مزید پڑھیں

دولہا دلہن اپنا ولیمہ چھوڑ کر کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے

انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ ان کے ہونے والے شوہر ایک کروڑ پتی کاروباری شخصیت ہیں، اور ان کا تعلق اداکارہ ایمن سلیم کے خاندان سے ہے۔

ذرائع کے مطابق دولہا کا نام عمیر بیگ ہے جو سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے اور معروف بزنس گروپ ’’بیگ گروپ‘‘ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

انمول بلوچ نے اس سے قبل گاؤں کشمور سے شادی کی پیشکش موصول ہونے کا انکشاف کیا تھا جسے انہوں نے انکار کردیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ شہر میں رہنے کی وجہ سے گاؤں میں زندگی بسر نہیں کرسکیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ جیون ساتھی ایماندار، سمجھدار اور شریف انسان بھی ہو۔

Annie Shirazi

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

2 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago