امریکی سپر ماڈل بیلا حدید دنیا کی اسٹائلش شخصیت قرار پاگئیں

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔برطانوی جریدے ’جی کیو‘نے اسٹائلش افراد کی فہرست میں بیلا حدید کو پہلا نمبر دیا ہے، میگزین کے مطابق 26 سالہ بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت ہیں، کیونکہ وہ وہ ہر قسم کا لباس جس میں خواتین ، مردوں، سمارٹ ویئر او ر پارٹی ویئر ملبوسات کو سب سے اچھے طریقے سے زیب تن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

میگزین میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ امریکی ماڈل مردوں کے ملبوسات کو مرد حضرات سے بھی زیادہ بہتر انداز میں پہنتی ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے سپرماڈل بیلا حدید کو سائنسی طور پربھی  دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرا دیا گیا تھا۔غیرملکی جریدے ڈیلی میل کے مطابق دنیا بھر کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے چہروں کی سائنسی طور پر پیمائش کی گئی جسے ’گولڈن ریشو آف بیوٹی‘ کا نام دیا گیا۔خوبصورتی کے سائنسی پیمانے نے امریکی ماڈل بیلا حدید کو دنیا بھرمیں سب سے زیادہ لجاذب نظر، دلکش اور حسین خاتون کا لقب دیا تھا۔

Image Source: Instagram

گولڈن ریشو آف بیوٹی کے مطابق بیلا حدید خوبصورتی کے مقرر کردہ میعارات پر پورا اترتی ہیں۔ان کی آنکھیں، بھنوئیں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑا اور چہرے کے خدوخال 94 فیصد تک خوبصورتی کے گولڈن ریشو آف بیوٹی پر پورا اترتے ہیں۔بیلا حدید سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں، اور وہ 2016 میں ‘ماڈل آف دی ائیر’ کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی حملوں اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیداہوئے تھے جو بعد ازاں کم عمری میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔انہیں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے۔

بیلا حدید نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف بھی کیا تھا کہ انہیں اس بات کا افسوس اور پچھتاوا ہے کہ انہوں نے اسلامی ماحول میں پرورش نہیں پائی اور بچپن سے وہ مسلمانوں سے دور رہیں۔وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر حجاب پہننے والی خواتین اور اسلامو فوبیا سے متعلق بھی اپنے خیالات کا اظہار کرچکی ہیں۔انہوں نے حجاب پہننے والی خواتین کے حقوق، ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں بات کی اور اسے روکنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

علاوہ ازیں، رواں سال پاکستان میں آنیوالی سیلاب پر بھی بیلا حدید نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل سے متعلق تصویر شیئر کیں تھیں اور لکھا تھا کہ پاکستان بھر میں شدید سیلاب کے دوران 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے جن میں ایک ایک تہائی بچے تھے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان میں نفسیاتی تجزیے کے مستقبل کی تلاش

کراچی،14 اپریل 2025: پاکستان میں نفسیاتی تجزیاتی سوچ کو فروغ دینے کی ایک پرعزم کوشش…

6 days ago

شوگر کے مریض رمضان المبارک کے روزے کیسے رکھیں؟

ماہ صیام کے دوران’ روزہ رکھنا ‘ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے لیکن روزے کے…

2 months ago

رمضان میں سوئی گیس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟

سوئی سدرن گیس لمیٹڈ کمپنی نے رمضان المبارک میں گھریلو صارفین کیلیے گیس کی لوڈشیڈنگ…

2 months ago

سندھ میں نویں دسویں جماعت کے امتحانات کب ہونگے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں اس سال نویں اور دسویں جماعت کا شیڈول تبدیل کر…

2 months ago

فروری میں 28 دن کیوں ہوتے ہیں؟

فروری سال کا وہ مہینہ ہے جو محض 28 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے اور…

2 months ago

اگر مگر ؟اب کیسے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں رہتا ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ہوچکا…

2 months ago